نیب کی 2025 میں 31 ارب روپے سے زائد کی ریکوری، ہزاروں متاثرین کو رقوم واپس
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
قومی احتساب بیورو (نیب) نے عوامی مفاد کے تحفظ اور لوٹی گئی قومی دولت کی واپسی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سال 2025 کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون) میں 3.456 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کی گئی۔
نیب کے مطابق سال 2025 کی پہلی 2 سہ ماہیوں میں مجموعی طور پر 31.547 ارب روپے کی وصولی عمل میں لائی گئی جبکہ 33.
مزید پڑھیں: نیب راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن کی کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی کا آغاز کردیا
نیب راولپنڈی نے اسلام آباد کے سیکٹر E-11 میں واقع 51 کنال قیمتی سرکاری اراضی، جس کی مالیت 29 ارب روپے ہے، برآمد کرکے سی ڈی اے کے حوالے کی۔ اسی طرح عوام سے دھوکا دہی کے بڑے کیس (B4U) میں 3 ارب روپے کی ریکوری کی گئی، جو 17,214 متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔
نیب سکھر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 25 ارب روپے مالیت کی زمین اور سندھ کے محکمہ تعلیم و خواندگی کی 127 کنال و 15 مرلہ اراضی (مالیت 160.895 ملین روپے) بازیاب کرائی۔
مزید پڑھیں: توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب گواہ کا بیان قلمبند
نیب لاہور نے ایڈن کیس میں 3.2 ارب روپے کی رقم 11,880 متاثرین میں تقسیم کی جبکہ پاک عرب ہاؤسنگ کیس میں 9.3 ارب روپے مالیت کی 8 جائیدادیں بازیاب کرکے 2,500 متاثرین کو رقم کی صورت میں فراہم کرنے کا عمل شروع کیا۔
نیب کا کہنا ہے کہ وہ بدعنوانی کے خاتمے اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں بھرپور انداز میں جاری رکھے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
B4U پاک عرب ہاؤسنگ کیس قومی احتساب بیورو نیب نیب لاہورذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک عرب ہاؤسنگ کیس قومی احتساب بیورو نیب لاہور ارب روپے کی
پڑھیں: