لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست2025ء) اراکین پنجاب اسمبلی نے صرف 1 سال میں 15 کروڑ روپے کی بجلی خرچ کر ڈالی، صوبائی اسمبلی کے اراکین کی جانب سے بجلی کے بے تحاشہ استعمال کے باعث پنجاب اسمبلی کی عمارت کو سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق اراکین پنجاب اسمبلی ایک سال میں 15 کروڑ روپے کی بجلی اڑا گئے جب کہ بجلی کی بے تحاشہ کھپت کے باعث پنجاب حکومت نے پنجاب اسمبلی کی عمارت سولر پر۔

منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب اسمبلی کی چھت کی بناوٹ کے باعث مکمل عمارت سولر پر منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پنجاب اسمبلی کی نئی اور پرانی دونوں عمارتوں کی چھتیں گنبد کی بناوٹ میں ہیں، ذرائع کے مطابق گنبد کے باعث چھت پر جگہ کم ہے اور صرف پینتیس فیصد عمارت سولر پر منتقل ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

صرف پینتیس فیصد عمارت سولر پر منتقل ہونے سے بجلی کے بل میں صرف پانچ کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔

دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب اور وفاق کی حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے اپنے حکومتی رہنماوں کیلئے خزانے کا منہ کھولے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سٹی 42 نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی وزیر اعلٰی مریم نواز سمیت، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزراء کو اب چھٹی کرنے کے باوجود تنخواہ ملے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزرا کو چھٹی کے دوران بھی تنخواہ اور الاؤنس دینے کی تیاری کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی مشیروں کی طرز پر وزرا کو بھی چھٹی پر الاؤنس دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ محکمہ قانون نے ترمیمی بل کا ڈرافٹ تیار کر کے وزیراعلیٰ کو ارسال کر دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی سفارش پر تیار کی گئی سمری میں وزرا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو چھٹی کے دوران تنخواہ کے برابر قانونی حق دینے کی شق شامل ہے۔ قانون میں مجوزہ ترمیم کے ذریعے چھٹی کی مراعات اور الاؤنس کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

دوسری جانب سندھ میں حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے بھی اپنی اتحادی جماعت ن لیگ کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاق اور پنجاب کے وزراء اور اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد اب سندھ کے اراکین اسمبلی کیلئے بھی خزانے کے منہ کھول دیے گئے۔ جمعہ کے روز سندھ اسمبلی نے اراکین صوبائی اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قادر شاہ کی صدارت میں ہوا جہاں صوبائی وزیرپارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل 2025 پیش کیا۔ وزیرپارلیمانی امور ضیاالحسن لنجار کی جانب سے پیش کیا گیا مذکورہ بل ایوان میں بل کی مرحلہ وار منظوری دی گئی اور تمام اراکین اسمبلی نے بل کی متفقہ حمایت کی۔ یہاں واضح رہے کہ اس سے قبل حکمران جماعتیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب اسمبلیوں کے اراکین سمیت وزراء، اسپیکر قومی اسمبلی اور چئیرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 900 فیصد تک اضافہ کروا چکیں۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمارت سولر پر منتقل پنجاب اسمبلی کی کروڑ روپے کی کی تنخواہوں اسمبلی نے کے اراکین کے مطابق کا فیصلہ کے باعث

پڑھیں:

حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومتِ پاکستان نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تقریباً 9 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی نئی بلٹ پروف ٹویوٹا لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سرکاری دستاویزات کے مطابق 95.049 ملین روپے مالیت کی یہ گاڑی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکرٹریٹ کے استعمال کیلئےحاصل کی جائے گی تاکہ چینی وفود، ماہرین اور دیگر اہم شخصیات کو محفوظ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چینی شہریوں کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے، اسی مقصد کے تحت نئی بلٹ پروف گاڑی خریدی جا رہی ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا

دستاویزات کے مطابق یہ گاڑی پہلے سے موجود بلٹ پروف گاڑیوں اور کم از کم دو ہیلی کاپٹروں کے علاوہ ہوگی، جنہیں مختلف سرکاری ادارے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے استعمال کر رہے ہیں یا جن کی خریداری کا عمل جاری ہے۔

سی پیک سیکرٹریٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کابینہ ڈویژن کے محدود گاڑیوں کے بیڑے کے باعث بروقت بلٹ پروف گاڑیاں دستیاب نہیں ہوتیں، جس سے اہم سرکاری ملاقاتوں، غیر ملکی وفود کے دوروں اور اجلاسوں میں تاخیر یا بعض اوقات منسوخی کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ نجی مارکیٹ سے بلٹ پروف گاڑیاں کرائے پر حاصل کرنا نہ صرف غیر یقینی بلکہ انتہائی مہنگا بھی ثابت ہوتا ہے، جس سے قومی خزانے پر اضافی مالی بوجھ پڑتا ہے۔

ٹرمپ کو بغیر سوچے سمجھے جارحیت کی قیمت چکانا پڑے گی: عباس عراقچی

حکومت نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) رول 42(c)(vii) کے تحت براہِ راست معاہدے کے ذریعے گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کو تین ٹویوٹا ڈیلرز کی جانب سے قیمتیں موصول ہوئیں، جن میں ٹویوٹا سینٹرل موٹرز نے 95.049 ملین روپے، ٹویوٹا پورٹ قاسم نے 95.25 ملین روپے اور ٹویوٹا سوسائٹی نے 95.45 ملین روپے کی پیشکش کی، حکومت نے سب سے کم بولی دینے والی ٹویوٹا سینٹرل موٹرز کی پیشکش منظور کر لی۔

دستاویزات کے مطابق سی پیک سیکرٹریٹ کے پاس گاڑی کی خریداری کے لیے مطلوبہ فنڈز دستیاب نہیں تھے، جس کے بعد وزارتِ منصوبہ بندی نے مختلف منصوبوں سے 5 کروڑ 83 لاکھ روپے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم مالی سال کے اختتام تک ضروری منظوری نہ ملنے کے باعث خریداری کا آرڈر جاری نہیں ہو سکا۔

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا اعلان

وزارت نے فنڈز کی فراہمی کے لیے مختلف منصوبوں سے رقم مختص کی، جن میں سینٹر فار ایکسی لینس برائے سی پیک سے ایک کروڑ 88 لاکھ روپے، وفاقی ایس ڈی جیز پروگرام سے 91 لاکھ روپے، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منصوبے سے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے اور پالیسی ریسرچ گرانٹس پروگرام سے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے شامل ہیں، ان فنڈز میں 62 لاکھ روپے وہ بھی شامل تھے جو کنٹریکٹ ملازمین کی ادائیگی کے لیے مختص کیے گئے تھے۔ 
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پی ڈی ایم اے پنجاب کا شدید بارشوں کا الرٹ، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو عالمی اعزاز پر مبارکباد
  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ایک ماہ میں47ارب81کروڑ روپے کی اووربلنگ کا انکشاف
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن