9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ محفوظ، 11 اگست کو سنایا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جس کے بعد اب انہیں 11 اگست بروز پیر کو سنایا جائے گا۔ واضح رہے مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 11 اگست کو سنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جس کے بعد اب انہیں 11 اگست بروز پیر کو سنایا جائے گا۔
مقدمے کے سماعت کوٹ لکھپت جیل میں جج منظر علی گل نے کی، فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد جیل کی سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی جب کہ ملزمان کو جیل سے باہر جانے سے بھی روک دیا گیا تھا۔ واضح رہے مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کو سنایا جائے گا جلاؤ گھیراؤ کے فیصلہ محفوظ مقدمات کا کے بعد
پڑھیں:
آئی سی سی کا ویمنز ورلڈکپ 2029 کے حوالے سے اہم فیصلہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈکپ 2029 کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اس ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 10 کر دی جائے گی۔
آئی سی سی خواتین کرکٹ کے حالیہ عالمی ورلڈکپ کی کامیابی کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔ اسی سلسلے میں، 2029 میں ہونے والے ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ فیصلہ آئی سی سی نے 2021 میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کرکٹ میں توسیع کے اپنے وعدے کو عملی جامہ پہنانا شروع کیا ہے۔
واضح رہے کہ 2000 سے 2025 تک کھیلے گئے تمام ویمنز ون ڈے ورلڈکپ میں 8 ٹیمیں شریک ہوتی رہی ہیں، لیکن 2029 کے ایڈیشن میں تعداد بڑھا کر 10 کر دی جائے گی۔
آئی سی سی نے مزید کہا کہ اگلے سال ہونے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی 12 ٹیمیں حصہ لیں گی، جبکہ گزشتہ ایڈیشن میں 10 ٹیمیں شامل ہوئی تھیں۔ اس فیصلے کے ذریعے آئی سی سی خواتین کرکٹ کو مزید عالمی سطح پر مقبول بنانے اور اس کی ترقی کے لیے کام کر رہا ہے۔