اسلام آ باد:

نیب نے 6 ماہ کے دوران 547  ارب روپے سے زائد رقوم کی ریکارڈ ریکوری کی ہے۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری  اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ نیب عوامی مفاد کے تحفظ اور لوٹی گئی قومی دولت کی بازیابی کے لیے پختہ عزم کا اعادہ   کرتا ہے۔ اسی تسلسل میں 2025ء  کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون ) میں نیب نے 345.

3 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کی جب کہ 2025 کی پہلی 2 سہ ماہیوں میں مجموعی طور پر 31 .547 ارب روپے کی ریکوری کی گئی۔

2025 کی پہلی 2 سہ ماہیوں میں 33 .532 ارب روپے مالیت کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں ، وفاقی و صوبائی وزارتوں ، محکموں اور مالیاتی اداروں کے حوالے کی گئیں ۔ اسی طرح اسی دورانیے میں نیب نے  دھوکا دہی کے مختلف مقدمات میں 12,611 متاثرین کو ان کی لوٹی ہوئی رقوم واپس دلوائی۔

نیب راولپنڈی نے اسلام آباد کے سیکٹر 11 -E  میں واقع 51 کنال قیمتی سرکاری اراضی (29 ارب روپے مالیت) برآمد کر کے سی ڈی اے (CDA) کے حوالے کی ۔ اسی طرح عوام سے دھوکا دہی کے بڑے مقدمے (B4U) میں 3 ارب روپے کی رقم بازیاب کی، جسے 17,214 متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔

نیب سکھر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 25  ارب روپے مالیت کی زمین بازیاب کرائی ۔ سندھ کے محکمہ تعلیم و خواندگی کی 127 کنال و 15 مرلہ اراضی، جس کی مالیت  160۔895  ملین روپے ہے، نیب سکھر نے  بازیاب کرائی۔

 نیب لاہور نے ایڈن کیس میں ریکور شدہ 3.2 ارب روپے کی رقم 11,880 متاثرین میں تقسیم کی   جب کہ   نیب لاہور نے پاک عرب ہاؤسنگ کیس میں 9 .3 ارب روپے مالیت کی 8 جائیدادیں بازیاب کرائیں ، جنہیں 2,500 متاثرین کو رقم کی صورت میں فراہم کیا جائے گا ۔

Tagsپاکستان

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان ارب روپے مالیت ارب روپے کی

پڑھیں:

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس کی بروقت کارروائی، 14 مغوی بازیاب

ڈیرہ اسماعیل خان:

ڈیرہ اسماعیل پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 مغویوں کو بازیاب کروالیا۔

پولیس نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پہاڑ پور کے علاقے سیدووالی سے مزدوروں کے اغوا کی خبر پر ڈیرہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیا اور سرچ آپریشن کے دوران اغوا کاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ کی زیر کمانڈ آپریشن میں 14 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔

ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر وقت چوکس ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے نے ایس پی پہاڑپور، ایس پی سی ٹی ڈی، ڈی ایس پیز اور دیگر پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں میں 32 لاکھ روپے سے زائد منشیات اسمگلنگ ناکام بنا دی
  • رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں 2119 ارب سے زائد کا بجٹ سرپلس رہا، رپورٹ
  • محکمہ فنانس پنجاب کے 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام
  • ایف آئی اے ملتان کا احساس کفالت پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون جاری
  • اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • بنوں: واپڈا کے اغوا کیے گئے پانچ ملازمین 55 دن بعد بازیاب
  • قصور، پولیس کی بڑی کارروائی، ایک کروڑ مالیت کی وائیٹ کرسٹل ہیروئن برآمد، 7 ملزمان گرفتار
  • ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس کی بروقت کارروائی، 14 مغوی بازیاب
  • سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان، فی تولہ قیمت میں 3500 روپے سے زائد کا اضافہ
  • انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کی اختتامی تقریب، 76 ارب روپے مالیت کے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط