پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے سیالکوٹ کے لیے نئی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔

پی آئی اے حکام کے مطابق ریاض سے پاکستان کے مختلف شہروں کے لیے سالانہ دو لاکھ کے قریب مسافر سفر کرتے ہیں، جن کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی پروازیں شروع کی گئی ہیں۔

ان پروازوں سے نہ صرف مسافروں کو براہِ راست سفری سہولت میسر آئے گی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے مزید مضبوط ہوں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان اور جرمنی کے درمیان مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

پاکستان نے جرمنی کے ساتھ مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پائیدار ترقی اور گرین انویسٹمنٹ کے نئے مواقع میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان اورجرمنی کے درمیان ماحولیاتی و توانائی شراکت داری میں توسیع ہوئی ہے جبکہ جرمنی کی جانب سے پاکستان کیلئے 114 ملین یورو کی مالیاتی اور فنی معاونت کا اعلان کیا گیا ہے۔

معاونت کا مقصد موسمیاتی مزاحمت، توانائی کی منتقلی اور سماجی تحفظ کے منصوبوں کو فروغ دینا ہے۔ جرمنی کے اشتراک سے پاکستان میں تربیتی پروگرامز، نوجوانوں کیلئے روزگار اور قدرتی آفات سے بچاؤ کے انتظام میں بہتری لائی جائے گی۔

جرمنی نے ماحولیاتی تبدیلی، معاشی استحکام اور سماجی شمولیت میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ کاربن مارکیٹ پروگرام میں پیش رفت، ماحولیاتی ترقی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے عملی اقدامات کابھی آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ سے کشمیر تک ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، متحد ہونا پڑے گا: خواجہ آصف
  • اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کا ایک اور میڈل یقینی ہوگیا
  • پاکستان سب کا ، قومی یکجہتی ہماری اصل طاقت: خواجہ آصف  
  • ملک میں گوگل کروم بک مینوفیکچرنگ کا آغاز ہوچکا ‘شزا فاطمہ
  • وہاب ریاض ویمن کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر؟،  پی سی بی کی وضاحت بھی آگئی
  • پاکستان اور جرمنی کے درمیان مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
  • نئی سہولت کا آغاز اوورسیز پاکستانیوں کی سنی گئی
  • پی سی بی کی سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض سے متعلق وضاحت جاری
  • وہاب ریاض کو پی سی بی کی جانب سے پھر اہم عہدہ مل گیا
  • پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم میں تبدیلی، وہاب ریاض نئے ہیڈ کوچ مقرر