باجوڑ آپریشن پر عوام کو روزانہ اپ ڈیٹ دی جائے، سعد رفیق
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاستی اداروں نے قیامِ امن اور علاقے سے مسلح افراد کے انخلا کے لیے مقامی جرگے کو مذاکرات کا آپشن دیا تھا، لیکن مسلح طالبان نے مقامی جرگے کی بار بار اپیلوں اور کوششوں کے باوجود علاقہ خالی کرنے اور دہشت گرد حملے روکنے سے انکار کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے دہشت گرد معصوم شہریوں کو ہیومن شیلڈ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، جس سے عوام اور سیکیورٹی اداروں کو نہایت پیچیدہ اور مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر دربدر ہو رہے ہیں اور آئی ڈی پیز بن رہے ہیں۔ ان کی رہائش، خوراک، علاج اور نقل و حرکت کے لیے مناسب سرکاری انتظام نہایت ضروری ہے۔
جعفر ایکسپریس سروس چند روز کیلئے منسوخ
خواجہ سعد رفیق نے مطالبہ کیا کہ عام شہریوں کو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران نقصانات سے بچانے کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات کی تفصیلات جاری کی جائیں اور متاثرہ علاقوں میں ممکنہ حد تک آزاد میڈیا کی رسائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ اور دیگر متاثرہ علاقوں سے اطلاعات کی عدم دستیابی غلط فہمیوں میں اضافہ کر رہی ہے، اس لیے سرکاری سطح پر سیکیورٹی آپریشن اور اہلِ علاقہ کی عافیت سے متعلق روزانہ اپ ڈیٹ دی جانی چاہیے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بنوں میں آپریشن، کئی مشتبہ افراد زیر حراست، دہشتگردوں کے دو سہولتکاروں کے گھر مسمار
یہ آپریشن خفیہ معلومات اور انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا جس کا مقصد علاقے کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنا اور امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پاک فوج اور پولیس نے خوارج کے خلاف مشترکہ آپریشن میں علاقے ہوید کا محاصرہ کرکے کئی افراد کو حراست میں لے لیا اور دو مقامی سہولت کاروں کے گھر مسمار کردیے۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے ہوید میں خوارج کے خلاف پاک فوج اور پولیس نے مشترکہ سرچ اینڈ ٹارگٹڈ آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا۔ یہ آپریشن خفیہ معلومات اور انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا جس کا مقصد علاقے کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنا اور امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔
پاک فوج اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا اور کئی مشتبہ افراد کو پولیس نے حراست میں لیا، آپریشن کے دوران خوارج کے دو مقامی سہولت کاروں کے گھر بھی مسمار کیے گئے۔ اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو علاقے میں عوامی تحفظ کے لئے اہم قرار دیا اور اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ پاک فوج اور پولیس علاقے میں دیرپا امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔