وہ پاکستانی شہری جو کویت میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، لیکن اہلیت کے معیار اور درخواست دینے کے طریقہ کار سے ناواقف ہیں، ان کے لیے یہ معلومات نہایت اہم اور مفید ثابت ہوں گی۔
کویت نے پاکستان کے لیے ویزا پالیسی بحال کر دی ہے، جس کے بعدوزارتِ اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے ذیلی ادارے  اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن نے کویت میں ملازمتوں کے لیے درخواستوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔
کویت میں روزگار کا نیا موقع
یہ اقدام پاکستان کے ہنر مند افراد کے لیے خلیجی ممالک میں کام کرنے کے بہترین مواقع میں سے ایک ہے۔ کویت کی کمپنیاں پاکستان کی تجربہ کار اور محنتی افرادی قوت سے فائدہ اٹھانے کے لیے متعدد شعبوں میں بھرتیاں کر رہی ہیں۔
اہلیت کا معیار (مثال: ویئر ہاؤس سپروائزر) 
کویت میں ویئر ہاؤس سپروائزر کی آسامی کے لیے درج ذیل شرائط ہیں:

 عمر: 35 سال سے ک
تعلیم: ڈپلومہ یا بیچلر ڈگری
زبان: انگریزی میں بات چیت کی اچھی مہارت
تجربہ: ریٹیل ویئر ہاؤس آپریشنز میں 3 سے 5 سال کا تجربہ
اضافی مہارت: کسٹمر سروس میں مہارت
درخواست دینے کا طریقہ (OEC کے ذریعے) 

1.

او ای سی کی ویب سائٹ پر جائیں : [www.oec.gov.pk](http://www.oec.gov.pk)
2. مطلوبہ ملازمت منتخب کریں
3. آن لائن درخواست فارم پُر کریں
4. 500 روپے کا بینک چالان جمع کروائیں
5. چالان کی رسید اور ضروری دستاویزات اپلوڈ کریں
6. درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ: 15 اگست 2025

دیگر دستیاب نوکریاں

او ای سی کے تحت دیگر شعبوں میں بھی نوکریاں دستیاب ہیں، جن میں:

ویئر ہاؤس کوآرڈینیٹر
ویئر ہاؤس مین
کارپینٹر
غیر ہنر مند مزدور
اسسٹنٹ فرنیچر انسٹالر
ڈرائیور و کورئیر
لاجسٹکس اسٹاف
ڈیلیوری ورکرزشامل ہیں

Post Views: 6

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ویئر ہاو س کویت میں کے لیے

پڑھیں:

نادرا کا فیس وصولی کے لیے نئے اور آسان طریقۂ کار کیا ہے؟

حکومتی اداروں میں مالی شفافیت برقرار رکھنے کے لیے فیس کی رقم بینک اکاؤنٹس کے ذریعے وصول کی جاتی تھی۔ اس کے باعث شناختی کارڈ، پاسپورٹ یا دیگر دستاویزات کی فیس کی ادائیگی ایک مشکل اور وقت طلب عمل تھا، جس میں شہریوں کو پہلے چالان بنوانا، پھر بینک میں فیس جمع کرانا اور دوبارہ دفتر جا کر درخواست آگے بڑھانا پڑتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، نادرا سے وراثتی سرٹیفکیٹ کا حصول انتہائی آسان ہوگیا

ڈیجیٹل دور کی طرف پیشرفت

ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لیے نادرا نے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر نیا اور آسان طریقۂ کار متعارف کرا دیا ہے۔ اس کا مقصد عوام کو بینکوں اور لمبی قطاروں کی مشکلات سے نجات دلانا ہے۔

ڈیجیٹل ذرائع سے ادائیگی کی سہولت

اب شہری شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر خدمات کی فیس موبائل ایپلی کیشنز، آن لائن بینکنگ، ایزی پیسہ اور جاز کیش سمیت مختلف الیکٹرانک ذرائع سے بھی ادا کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بڑی خوشخبری، نادرا کی شناختی کارڈ سمیت تمام خدمات اب یونین کونسلز میں دستیاب ہونگی

اس کے ساتھ ساتھ نادرا دفاتر میں براہِ راست کیش ادائیگی کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

کیو آر کوڈ کے ذریعے فوری ادائیگی

نادرا دفتر میں درخواست جمع کرانے کے بعد شہری کو ایک مخصوص کیو آر کوڈ آئی ڈی دی جائے گی۔ اسے موبائل بینکنگ ایپ، ایزی پیسہ یا جاز کیش سے اسکین کر کے فوری طور پر بغیر کسی اضافی چارجز کے فیس ادا کی جا سکے گی۔

شفافیت اور وقت کی بچت

ترجمان نادرا کے مطابق اس نظام سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ فیس کی ادائیگی شفاف اور محفوظ بھی ہو گی۔ عوام کو زیادہ سے زیادہ اس سہولت سے استفادہ کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

ڈیجیٹل پاکستان کی جانب پیش قدمی

نادرا کا یہ فیصلہ ’ڈیجیٹل پاکستان‘ وژن کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو سرکاری خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈٰجیٹل پاکستان ڈیجیٹل ادائیگی فیس آدائیگی کیو آر کوڈ نادرا

متعلقہ مضامین

  • نادرا کا فیس وصولی کے لیے نئے اور آسان طریقۂ کار کیا ہے؟
  • وزیراعظم کی نیو یارک میں کویتی ولی عہد سے ملاقات، امیر کویت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
  • وزیراعظم کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر کویت کے ولی عہد سے ملاقات
  •  وزیراعظم کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
  • غزہ میں مکمل نسل کشی ہو رہی ہے جس کے مرتکب نیتن یاہو ہیں : ترک صدر
  • ایک اور شاندار منصوبہ شروع، ”روزگار کارڈ‘‘ کیلئے آن لائن اپلائی کا طریقہ کار
  • امریکی عدالت کے یکطرفہ اورناانصافی پرمبنی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی 86سالہ سزا کے فیصلے کے 15سال مکمل ہونے کے موقع پرفری بائیک ریلی کے شرکانمائش چورنگی پرکھڑے ہیں
  • نریندر مودی کو جموں و کشمیر کی مکمل ریاست کا درجہ دینے پر بات کرنی چاہیئے تھی، فاروق عبداللہ
  •  بابا گورونانک کی برسی تقریبات کا آج آخری روز،سلامتی اور بقا کیلئے دعائیں
  • وزیراعظم کا برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل،آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے