پاکستان کی مدر ٹریسا، ڈاکٹر رتھ فاؤ کو دنیا کو رخصت ہوئے 8 برس بیت گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
طب کے شعبے سے وابستہ اور پاکستان میں جذام (کوڑھ) کے مریضوں کی مسیحا کہلانے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کو دنیا سے رخصت ہوئے آج آٹھ برس بیت گئے ہیں مگران کی خدمات آج بھی دلوں میں زندہ ہیں۔ڈاکٹر رتھ فاؤ کا شمار پاکستان کی ایک ایسی عظیم محسن کی صورت میں ہوتا ہے جن کی کاوشوں کی بدولت 1996ء میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کو جزام (کوڑھ) کے مرض پر قابو پالینے والے ممالک میں شامل کرلیا گیا تھا۔
8مارچ 1960 کو ڈاکٹر رتھ کیتھرینا مارتھا فاؤ جرمنی سے پاکستان آئيں تو جذام کے خاتمے کےلیے اپنی زندگی وقف کردی۔ 1988ء میں ڈاکٹر رتھ کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان کی شہریت سے نوازا گیا۔’میری ایڈیلیڈ ۔لیپرسی سینٹر‘ کے نام سے قائم ہونے والا شفاخانہ جذام کے مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ ان کے لواحقین کی مدد بھی کرتا تھا۔اس کے بعد اس مرض کے خاتمے کے لیےکراچی کے دوسرے علاقوں میں بھی کلینک قائم کیے گئے۔ڈاکٹررتھ کی خدمات ہی کی وجہ سے آج پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں جزام (کوڑھ) کے مرض کا تقریباً خاتمہ ہوچکا ہے۔ان کی گرا ں قدر خدمات پر حکومت پاکستان ، جرمنی اور متعدد عالمی اداروں نے انہیں اعزازات سے نوازا جن میں نشان قائد اعظم، ہلال پاکستان، ہلال امتیاز، جرمنی کا آرڈر آف میرٹ اور متعدد دیگر اعزازت شامل ہیں۔ڈاکٹر رُتھ فاؤ اپنی زندگی کے تقریباً 57 برس پاکستانیوں کی خدمت میں مصروف عمل رہیں، انہیں پاکستان کی’مدر ٹریسا‘ بھی کہا جاتا ہے۔لاکھوں مریضوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ 10 اگست 2017 کو کراچی میں طویل علالت کے بعد 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان کی ڈاکٹر رتھ
پڑھیں:
ملک سے نواز شریف کی خدمات نکال دو تو کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
ساہیوال:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک سے نواز شریف کی خدمات نکال دو تو کھنڈرات کے سوا کچھ نظر نہیں آئے گا۔
ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مکہ اور میدنہ ہمارے لیے پاک دھرتی ہے، پاکستان اب خادمین حرمین شریفین میں شامل ہوگیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ اہم سنگ میل ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف اور عسکری قیادت کے شکرگزار ہیں۔ معرکہ حق میں ہم نے تاریخی فتح حاصل کی جس سے دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا۔
وزیراعلیٰ نے کہا نواز شریف صاحب کہتے ہیں کہ ساہیوال میرا بھائیوال ہے تو نواز شریف صاحب کی طرف سے بھی سب کو السلام علیکم، ساہیوال ڈویژن کے لیے 62 بسیں ہیں جس میں سے 30 بسیں ساہیوال کے لیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 15 لاکھ گھرانوں کو راشن کارڈ فراہم کیا جا رہا ہے، اپنا گھر اسکیم کے تحت 80 ہزار گھر بن رہے ہیں اور نومبر کے آخر تک ایک لاکھ لوگوں گھر فراہم کیے جائیں گے۔
قبل ازیں، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف بہاول نگر پہنچیں جہاں انہیں ٹیکنیکل کالج میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے ٹیکنیکل کالج میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور اسکولوں میں بچوں سے ملاقات کی۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کو بہاولنگر میں سیلابی ریلے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔