پرتگال اسکینڈل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ پرتگال اسکینڈل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں، تحقیقات کے بعد پنجاب کے 10 کھرب روپے پرتگال میں ہی برآمد ہوں گے، جعلی حکومت نے صرف ڈھائی سال میں 78 سال کے کرپشن کے ریکارڈز توڑ دیے ہیں لیکن عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ایک ہزار ارب روپے سے زائد کے مالی اسکینڈل کا سراغ پرتگال میں لگ گیا لہٰذا اس اسکینڈل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں کیونکہ پنجاب کے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ پہلے لندن اور اب پرتگال بھی منتقل کیا جا رہا ہے جس سے اہم شخصیات نے جائیدادیں خریدی ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ پرتگال اسکینڈل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں، تحقیقات کے بعد پنجاب کے 10 کھرب روپے پرتگال میں ہی برآمد ہوں گے، جعلی حکومت نے صرف ڈھائی سال میں 78 سال کے کرپشن کے ریکارڈز توڑ دیے ہیں لیکن عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے اپنے فرنٹ مین کو بچانے کے لیے استعفے کا شوشہ چھوڑا ہے، عوام کے ٹیکسوں کے پیسے باہر منتقل کرکے محلات بنائے گئے ہیں مگر ان کا پیٹ بھرنے کا نام نہیں لے رہا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے پیسوں کی وصولی کرکے خزانے میں جمع کیے تھے جبکہ شریف خاندان کی حکومت خزانے کو لوٹ کر کرپشن کے نئے ریکارڈ بنارہی ہے، جعلی حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ جعلی حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف نے کہا کہ کرپشن کے
پڑھیں:
اوباشوں کے ڈر سےلڑکی کھائی میں گرکر جاں بحق
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان لڑکی اوباشوں کے ڈر سے بھاگتے ہوئے گہری کھائی میں گر کر جان کی بازی ہار گئی۔
واقعہ پیرچناسی روڈ پر اس وقت پیش آیا جب کچھ اوباش نوجوانوں نے ایک کھڑی گاڑی میں موجود لڑکا اور لڑکی کو زدوکوب کیا۔ واقعے کے دوران لڑکی شدید خوف کا شکار ہو کر گاڑی سے باہر نکلی اور دوڑتے ہوئے کھائی میں جا گری، جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔
تحقیقات جاری، دو افراد گرفتار
پولیس کے مطابق یہ تاحال واضح نہیں کہ لڑکی خوف کے باعث خود گری یا اسے دھکا دیا گیا، اس پہلو سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے ابتدائی طور پر لڑکی کے ساتھ موجود نوجوان اور ایک مقامی شخص سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
مزید گرفتاریوں کے لیے چھاپے
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔ مکمل تحقیقات کے بعد ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔