نوکری کا جھانسا دے کر نوجوان کے ساتھ بدفعلی اور نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
لاہور:
نوکری کا جھانسا دے کر نوجوان کے ساتھ بدفعلی کرنے اور اس کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او مانگا منڈی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ محمد سکندر سے بد فعلی کرنے والے ملزمان کو مانگا روڈ سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے نوکری کا جھانسا دے کر محمد سکندر کو کوارٹر میں بلایا ۔
ملزمان کوارٹر میں سکندر سے بد فعلی کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔ملزمان نے محمد سکندر سے بدفعلی کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ویڈیو بھی بنائی ۔ ملزمان عثمان اور محمد باقر کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان نے سکندر کو ورغلا کر مانگا روڈ پر واقع کوارٹر میں لے جا کر بد فعلی کی ، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: مختلف علاقوں سے نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی:شہر کے مختلف علاقوں سے نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو جوہر آباد تھانے کے علاقے واٹر پمپ موٹرسائیکل مارکیٹ میں چبوترے سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی جو پراسرارطور پر ہلاک ہوئی تھی، اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔
ایس ایچ اوجوہرآباد راشد الرحمن کے مطابق لڑکی کی عمر17 سے 18 سال کے لگ بھگ ہے اورفوری طور پر اسکی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔
انہوں نے بتایا کہ بظاہر خاتون کے جسم پرتشدد کے نشانات نہیں ہیں، موت کی حمتی وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم کے بعد ہوگا۔
سرجانی ٹاؤن سیکٹر فائیو ڈی گلزار مدینہ مسجد کے قریب گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں متوفی کی شناخت 30 سالہ محمد احسان ولد محمد رفیق کے نام سے کی گئی۔
پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور متوفی نے خود گلے میں پھندا لگاکر خود کشی کی ہے، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔