سماجی رابطے کی ویب سائٹ " ایکس " پر جاری اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ بنی گالہ کے منتظمین لاعلم ہیں، ہماری لیگل ٹیم معاملے کی تہ تک پہنچنے میں سرگرم عمل ہے، جلد صحیح معلومات سامنے آ جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف نیب ریفرنس پر جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔  اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کی جانب سے نیلامی کا اشتہار جاری کردیا گیا جب کہ سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بنی گالہ رہائش گاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر سامنے آئی ہے، جس کے مطابق نیلامی نیب ریفرنس میں بمقام یونین کونسل بہارہ کہو ہوگی، نیلامی میں عمران خان کی موضع موہڑہ نور کی جائیداد کو پیش کیا جائے گا۔ نیلامی میں 248 کنال 8 مرلے رقبہ اور 405 کنال 3 مرلے رقبہ نیلام کیا جائے گا، اشتہار کے مطابق نیلامی میں حصہ لینے والے افراد 50 لاکھ روپے کا پے آرڈر چیئرمین نیب کے نام جمع کرائیں گے، مذکورہ شخص نیلامی میں حصہ لینے سے پہلے جائیداد کا دورہ کر سکتا ہے۔

اشتہار میں کہا گیا کہ متعلقہ پٹواری نیلامی میں حصہ لینے والوں کو تمام تفصیلات فراہم کرے گا، ایولیوایشن کمیٹی کی جانب سے منظور کی گئی شرائط و ضوابط کے تحت نیلامی ہوگی، نیلامی آج موضع بہارہ کہو میں ہوگی، تاہم رپورٹ کے مطابق تاحال نیلامی میں حصہ لینے کے لیے کوئی بھی شخص نہیں پہنچا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ رہائش گاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر آج ہی سامنے آئی ہے، اگر ایسا ہے تو یہ کسی خفیہ کارروائی کا نتیجہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ " ایکس " پر جاری اپنے ایک بیان میں سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ بنی گالہ کے منتظمین لاعلم ہیں، ہماری لیگل ٹیم معاملے کی تہ تک پہنچنے میں سرگرم عمل ہے، جلد صحیح معلومات سامنے آ جائیں گی۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نیلامی میں حصہ لینے بنی گالہ

پڑھیں:

زیارت میں نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کو بیٹے سمیت اغوا کرلیا

زیارت میں نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کو بیٹے سمیت اغوا کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز

زیارت (آئی پی ایس )بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل درانی کو بیٹے سمیت اغوا کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر زیارت ذکا اللہ درانی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل اپنے بیٹے منتصر باللہ کے ساتھ زیارت کے سیاحتی مقام زیزری گئے تھے جہاں علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں بیٹے سمیت اغوا کرلیا۔انہوں نے بتایاکہ مسلح افراد نے گن مین اور ڈرائیور کو چھوڑدیا۔ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنرکی سرکاری گاڑی نذر آتش کردی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور اے سی زیارت اور ان بیٹے کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر افضل درانی دو ماہ بعد اپنے سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہونے والے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبر پختونخوا حکومت کا محکمہ بلدیات کے تمام مالی امور ڈیجیٹل نظام پر لانے کا فیصلہ خیبر پختونخوا حکومت کا محکمہ بلدیات کے تمام مالی امور ڈیجیٹل نظام پر لانے کا فیصلہ پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا کاروباری افراد ہوشیار، ایف بی آر نے تاجروں کیلئے سخت قوانین تیار کر لیے بلوچستان اسمبلی میں موبائل انٹرنیٹ بندش کیخلاف تحریک التوا جمع پی ٹی آئی قیادت ملک کے خلاف ہر سازش میں پیش پیش ہے، رانا تنویر حسین کراچی، ڈمپر نے بہن بھائی کو کچل دیا، والد زخمی، مشتعل شہریوں نے 7 ڈمپر جلا دیئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اور دیگر اشتہاری ملزمان کی بنی گالہ زرعی اراضی کی نیلامی 
  • بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • القادر ٹرسٹ نیب ریفرنس میں جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت، اشتہاری ملزمان کی 3میں سے بنی گالا میں موجود ایک جائیداد نیلام ، کس قیمت پر نیلام ہوئی ،تفصیلات سب نیوز پر
  • بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر، اشتہار جاری کر دیا گیا
  • عمران خان کے بنی گالہ گھر کی نیلامی کی خبریں جھوٹ ثابت
  • کیا نیب عمران خان کی جائیداد نیلام کر رہا ہے؟
  • عمران خان کے گھر بنی گالہ کی نیلامی آج ، دلچسپی رکھنے والوں کیلئے ہدایات جاریں 
  • زیارت میں نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کو بیٹے سمیت اغوا کرلیا
  • زیارت، اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی بیٹے سمیت اغوا