عامر خان نے اسکرپٹ کی ایک سطر سنے بغیر ہی فلم کیلیے ہامی کیوں بھری؟ حیران کن وجہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک فلم کے لیے اسکرپٹ کی ایک بھی لائن سنے بغیر ہاں کہہ دی تھی جو 14 اگست کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
یہ بات عامر خان نے ایک انٹرویو میں بتائی۔ سپر اسٹار عامر خان نے مزید کہا کہ وہ رجنی کانت کی فلم قلی ہے جس کا اسکرپٹ سننے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔
عامر خان کے بقول جب ہدایت کار لوکیش کناگاراج ملنے آئے اور آتے ہی مجھ سے کہا کہ تم فلم قلی میں ایک کردار کرو۔
عامر خان نے مزید بتایا کہ جب مجھے پتا چلا کہ یہ فلم رجنی کانت کی ہے تو میں نے اسکرپٹ کی ایک بھی لائن سنے بغیر فوراً ہاں کہہ دی۔
مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا تھا کہ میرا فلم قلی میں یہ کردار سر رجنی کانت کے لیے دل سے دیا ہوا ایک تحفہ ہے۔
جب عامر خان سے پوچھا گیا کہ وہ رجنی کانت کی کونسی خوبی اپنے پاس رکھنا چاہیں گے تو پہلے تو ان کا جواب تھا کہ رجنی سر کی دل موہ لینے والی مسکراہٹ۔
لیکن چند لمحوں بعد ہی عامر خان بولے کہ نہیں، میں اپنا جواب بدلنا چاہتا ہو ۔۔۔۔ ان کی آنکھیں۔
سر رجنی کانت کی آنکھوں میں ہر جذبہ جھلکتا ہے۔ اگر آپ ولن ہوں تو وہ آپ کو ڈرا دیتی ہیں۔ اگر آپ ہیروئن ہوں تو ان سے محبت محسوس ہوتی ہے۔ یہی رجنی کانت کی اصل طاقت ہے۔
فلم قلی 14 اگست 2025 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ جونیئر این ٹی آر اور ہریتھک روشن کی وار 2 سے براہ راست ٹکرائے گی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: رجنی کانت کی
پڑھیں:
یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کی قیمتی گھڑی چوری؛ قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے
یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کی بارسلونا موجودگی کے دوران قیمتی گھڑی چھین لی گئی جس کی مالیت جان کر لوگ حیران رہ گئے۔
اس حوالے سے بارسلونا میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ گھڑی بارہ یا تیرہ سال قبل سستے دور میں خریدی تھی سونے کے نرخ بڑھنے کے سبب گھڑی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
انہوں ںے کہا کہ ویسے تو سونا پہننا مرد پر حرام ہے مگر سفر میں سونا ساتھ رکھ لینا چاہیے کہ کہیں ہنگامی ضرورت پڑ جائے تو سونا فروخت ہوسکے، وہ گھڑی میرے ہاتھ میں موجود تھے میرے میزبان کی اور میری گھڑی چھین لی گئی ہم لوگ اہل خانہ کے ساتھ تھے لیکن شکر ہے کہ جان محفوظ ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی بارسلونا میں سیروتفریح کے لیے موجود ہیں، ان کے پاس موجود گھڑی کی مالیت 56 ہزار یورو تھی جو پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ 85 لاکھ روپے بنتی ہے۔