سونیا حسین کا سالگرہ پر نامناسب لباس میں بولڈ ڈانس وائرل؛ تنقید کی زد میں آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
خوبصورت اور ابھرتی ہوئی اداکارہ سونیا حسین نے ساتھی فنکاروں اور دوستوں کے ہمراہ اپنی سالگرہ منائی جس میں خوب پارٹی کی گئی۔
وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سونیا حسین بولڈ انداز میں ڈانس بھی کر رہی ہیں۔ تقریب کے شرکا بھی محو رقص ہیں۔
سونیا حسین نے تقریب میں دو لباس زیب تن کیے اور دونوں ہی قابل اعتراض تھے جب کہ برتھ ڈے پارٹی کے دیگر شرکا بھی ماڈرن فیشن کے اعتبار سے لباس پہنے ہوئے تھے۔
سونیا حسین نے پہلے بے بی پنک آف شولڈر گاؤن پہنا جبکہ کیک کاٹنے کے لیے انھوں نے آرمی گرین آف شولڈر ڈریس کا انتخاب کیا۔
تقریب میں منشا پاشا، ژالے، عمر عالم، اعجاز اسلم اور حسن رضوی سمیت دیگر قریبی دوست و احباب شریک تھے۔
View this post on InstagramA post shared by Entert, Sports & Travel (@pakistan_showbiz)
ان ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین نے اخلاقیات، مذہبی شعور اور فلسطین میں جاری صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے سخت الفاظ میں ناراضگی کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ سونیا حسین کی سالگرہ 15 جولائی کو ہوتی ہے تاہم یہ ویڈیو اب وائرل ہورہی ہے جس کے بارے میں تاحال سونیا حسین کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونیا حسین
پڑھیں:
روہت شرما کی نئی لگژری کار کی قیمت کتنی ہے؟ 3105 نمبر کا انتخاب کیوں کیا؟
کراچی:بھارتی کپتان روہت شرما کی نئی لگژری کار کی قیمت اور منفرد نمبر پلیٹ کی کہانی سامنے آگئی۔
روہت شرما نے حال ہی میں ممبئی میں سرخ رنگ کی لیمبورگینی یورس ایس ای خریدی ہے جس کی قیمت تقریباً 4 کروڑ 57 لاکھ روپے (ایکس شو روم) بتائی جارہی ہے۔
روہت کی نئی کار کی نمبر پلیٹ "3015" نے شائقین کی توجہ کھینچ لی۔ رپورٹ کے مطابق یہ نمبر ان کے بچوں کی سالگرہ کی تاریخوں سے جڑا ہوا ہے۔ "30" بیٹی سامائرا کی سالگرہ 30 دسمبر، جبکہ "15" بیٹے اہان کی سالگرہ 15 نومبر کی نمائندگی کرتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 30 اور 15 کو جمع کرنے پر 45 بنتا ہے، جو روہت شرما کا جرسی نمبر ہے۔ اس سے قبل ان کی پرانی کار کا نمبر "264" تھا، جو ون ڈے کرکٹ میں ان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
لیمبورگینی یورس ایس ای کے انجن کی طاقت 800 ہارس پاور اور 950 نیوٹن میٹر ٹارک ہے، جب کہ یہ صرف 3.4 سیکنڈز میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔
روہت شرما نے آخری بار آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کی تھی اور امکان ہے کہ وہ اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔