یوم آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کی شاندار رونق، حسین سج دھج کی ویڈیوز جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کی شاندار رونق اور حسیں سج دھج کی ویڈیوز جاری کر دی گئیں۔
ویڈیوز میں مشہور ملی نغمے ”دل سے میں نے دیکھا پاکستان“ اور جیوے جیوے پاکستان“ جیسے جذبہ حب الوطی سے سرشار گیت پیش کئے گئے ہیں۔
ویڈیو میں وفاقی دارالحکومت کی تاریخی اور اہم عمارتوں کی جاذب نظر روشنیوں اور دلکش آرائشوں کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ، پارلیمنٹ ہائوس، شاہراہ دستور، ڈی چیک سمیت دیگر اہم سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔
یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کی شاندار رونق اور حسیں سج دھج کی ویڈیوز جاری کر دی گئیں
ویڈیوز میں مشہور ملی نغمے ”دل سے میں نے دیکھا پاکستان“ اور جیوے جیوے پاکستان“ جیسے جذبہ حب الوطی سے سرشار گیت پیش کئے گئے ہیں
ویڈیو میں وفاقی دارالحکومت کی تاریخی اور اہم… pic.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وفاقی دارالحکومت کی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف مقدمہ درج، ریاستی اداروں کیخلاف گمراہ کن ویڈیوز کے ابلاغ کا الزام
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون (پیکا ایکٹ) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ مقدمہ ایک شہری کی شکایت پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق سہیل آفریدی پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹے، گمراہ کن اور بے بنیاد بیانات پر مشتمل ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلائیں۔
مزید کہا گیا کہ ان ویڈیوز میں قومی سلامتی کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ریاستی اداروں کے خلاف متنازع بیانات دیے، جنہیں بعد ازاں پی ٹی آئی کے آفیشل پیج سے بھی شیئر کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مقدمہ پیکا ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، اور اس میں ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد کی اشاعت کو جرم قرار دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں