علامہ شبیر میثمی کا اربعین حسینی اور پنجاب حکومت کے رویے پر خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام ٹائمز کو دیئے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں ایس یو سی کے رہنما نے کہا کہ پنجاب حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، اربعین حسینی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنانی چاہیئے، ہم چاہتے ہیں کہ پرامن طور پر معاملات کو خوش اسلوبی سے طے کیا جائے، ایسے اقدامات نہ کیے جائیں جو اشتعال کا باعث بنیں یا امن و امان کی صورتحال خراب کریں۔ متعلقہ فائیلیںشیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسین میثمی ایک معروف مذہبی عالم، مفسرِ قرآن اور شیعہ مسلک کے معتبر رہنما ہیں۔ وہ دینی تعلیمات کی تبلیغ اور ترویج میں سرگرم ہیں اور پاکستان میں شیعہ کمیونٹی کے اہم مذہبی، فکری اور سماجی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ علامہ شبیر حسین میثمی کی تقاریر میں دینی، اخلاقی اور سماجی موضوعات کو بخوبی پیش کیا جاتا ہے، جو عوام میں وسیع پیمانے پر مقبول ہیں۔ بطور سیکرٹری جنرل، وہ شیعہ علما کونسل کی سرگرمیوں کی رہنمائی کرتے ہیں اور مذہبی ہم آہنگی، بین المذاہب مکالمے اور امن کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
چہلم امام حسینؑ اور عرس داتا دربار، ڈپٹی کمشنر نے خصوصی انتظامات کی ہدایت کر دی
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسینؑ اور عرس داتا گنج بخشؒ انتہائی اہم مواقع ہیں، عزاداروں اور زائرین کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تمام محکمے عاشورہ کی طرح چہلم اور عرس پر بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ منتظمین ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں، شہریوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام اور عرس داتا گنج بخشؒ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کی۔ اجلاس میں ایس پی سکیورٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی۔ شرکاء نے محرم الحرام کے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ میں بہتری آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا نتیجہ ہے، جبکہ ممبران امن کمیٹی امن و امان کے قیام میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا کردار قابل ستائش ہے۔
شرکاء نے کہا کہ پاک فوج کو سرحد پار دشمن کو شکست دینے پر سلام پیش کرتے ہیں۔ چہلم اور عرس کے جلوسوں کے روٹس پر بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں، روٹس پر پیچ ورک، لائٹنگ اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسینؑ اور عرس داتا گنج بخشؒ انتہائی اہم مواقع ہیں، عزاداروں اور زائرین کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تمام محکمے عاشورہ کی طرح چہلم اور عرس پر بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ منتظمین ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں، شہریوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔