اپنے بیان میں صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ وکلا، اہل خانہ اور ڈاکٹرز سے ملاقات میں مسلسل رکاوٹیں قابلِ مذمت ہیں، پنجاب حکومت عمران خان کی صحت اور زندگی کی ذمے دار ہے، توشہ خانہ 2 کیس کا خفیہ ٹرائل غیر قانونی اور غیر شفاف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 735 دن سے غیر قانونی قیدِ تنہائی میں رکھا گیا۔حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ جیل کے سیل میں ناقابلِ برداشت حالات عمران خان پر مسلط ہیں، تمام سہولتیں واپس لے لی گئیں اور سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان تک کو ملاقات سے روک دینا افسوسناک ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وکلا، اہل خانہ اور ڈاکٹرز سے ملاقات میں مسلسل رکاوٹیں قابلِ مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عمران خان کی صحت اور زندگی کی ذمے دار ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ توشہ خانہ 2 کیس کا خفیہ ٹرائل غیر قانونی اور غیر شفاف ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی

پڑھیں:

سینیٹر عرفان صدیقی کی صحت سے متعلق اہل خانہ کی وضاحت آ گئی

اسلام آباد:

سینیٹرعرفان صدیقی کی صحت کے حوالے سے ان کے اہل خانہ کی وضاحت سامنے آ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ  کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز، 'ہوسکتا سینیٹ میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے'

اہل خانہ کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔ وہ سانس کی تکلیف کے باعث گزشتہ کچھ دن سے اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

قبل ازیں ذرائع کے حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے اور آکسیجن لگنے کی وجہ سے سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ’وہ زندہ ہیں‘، دھرمیندر کی موت کی خبروں پر اہلِ خانہ کا سخت ردِعمل
  • پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ انصاف ہائوس میںپریس کانفرنس کررہے ہیں‘دیگر عہدیداران بھی موجود ہیں
  • 27ویں ترمیم دراصل آئین کی تدفین ہے‘حلیم عادل
  • بلغاریہ اور جاپان سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین شادی کیلئے کوٹ ادو پہنچ گئیں
  • عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں، اہل خانہ
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کے حوالے
  • قومی کرکٹر حسن نواز کے ہاں بیٹے کی پیدائش، بچے کا نام کیا رکھا گیا؟
  • سینیٹر عرفان صدیقی کی صحت سے متعلق اہل خانہ کی وضاحت آ گئی
  • سینیٹر عرفان صدیقی کی صحت سے متعلق اہل خانہ کی وضاحت آ گئی
  • حیدرآباد: بابن شاہ قبرستان کی دیوار گرنے کے بعد علاقہ مکینوں نے قبرستان کو کچرا کنڈی میں بدل رکھا ہے