وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے عوام کئی دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں، اب صوبے میں امن چاہتے ہیں، دیگر صوبوں کے ساتھ ملکر ملک میں قیام امن و ترقی میں کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے عوام کئی دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں لیکن اب صوبے میں امن چاہتے ہیں تاہم پاکستان کے اندر ابھی کئی جنگیں لڑنا باقی ہیں جن میں حقیقی آزادی کی جنگ بھی شامل ہے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جشن ازادی کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ قومی سطح پر ہم معرکہ حق منا رہے ہیں، افواج پاکستان نے مئی میں بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو زمینی فضائی اور بحری محاذ پر شکست دی، پاکستان سے متعلق کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان کے اندر ابھی کئی جنگیں لڑنا باقی ہیں جن میں حقیقی آزادی کی جنگ بھی شامل ہے، اس میں دہشت گردی کے خلاف، غربت اور انصاف کے حصول کی جنگ شامل ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے عوام کئی دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں، اب صوبے میں امن چاہتے ہیں، دیگر صوبوں کے ساتھ ملکر ملک میں قیام امن و ترقی میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس صوبے کے عوام اور پارٹی نے جو مینڈیٹ دیا ہے، آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اس کی پاسداری کروں گا، اس صوبے اور عوام کے حقوق کی جنگ جاری رکھوں گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختو نخوا کے عوام قیام پاکستان کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کرتے رہے ہیں، اسی جذبے کے تحت ملکی استحکام اور ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا پاکستان کے نے کہا کہ کہ خیبر کے عوام رہے ہیں کی جنگ

پڑھیں:

لاہور؛ لڑکی کیساتھ دکان کے اندر زیادتی، ریپ کے ملزم کو بڑی سزا

سیشن کورٹ لاہور نے ریپ کے ملزم سیف اللہ کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑنے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالتی حکم کے مطابق ملزم کے خلاف تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزم کو سزا کا حکم سنایا۔

ملزم کے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ میں 2024 میں مقدمہ اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت درج ہوا تھا۔ ملزم نے (ع) نامی لڑکی کو اپنی دکان کے اندر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

متعلقہ مضامین

  • عدالتوں سمیت صوبے بھر میں پولیس ہائی الرٹ ہے: آئی جی پنجاب
  • ابھی مزید کھیلوں گا: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت
  • سندھ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنیکا حکم‘عوام کا تحفظ یقینی بنائیں‘حکام
  • پی ٹی آئی وفد کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات، متحد ہو کر آگے بڑھنے کا عزم
  • خیبر پختونخوا حکومت کا امن جرگے کا اعلامیہ وفاقی حکومت سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو بھجوانے کا فیصلہ
  • صدر آصف علی زرداری کی پولینڈ کے 107ویں یوم آزادی پر پولش حکومت اور عوام کو مبارک باد
  • لاہور؛ لڑکی کیساتھ دکان کے اندر زیادتی، ریپ کے ملزم کو بڑی سزا
  • زبان کسی قوم کے ایمان، تاریخ اور تہذیب کی امین ہوتی ہے، علامہ جواد نقوی
  • غربت میں کمی اور حقیقی غربت
  • ترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا،804تسبیح والا آئیگا اور تمام ترامیم ملیا میٹ ہوجائیں گی، سینیٹر نور الحق قادری