عالمی ایجنسی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک کو بھی مثبت سے مستحکم کر دیا گیا ہے۔ کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کی وجہ پاکستان کی بہتر بیرونی پوزیشن ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جاری ریفارمز بھی اپ گریڈ کا سبب ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کر دی ہے۔ موڈیز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ سی ڈبل اے 2 تھی جسے بہتر کر کے سی ڈبل اے 1 کیا جا رہا ہے۔ عالمی ایجنسی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک کو بھی مثبت سے مستحکم کر دیا گیا ہے۔ کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کی وجہ پاکستان کی بہتر بیرونی پوزیشن ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جاری ریفارمز بھی اپ گریڈ کا سبب ہیں۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ توقعات ہیں کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بڑھتے رہیں گے، پاکستان کو آفیشلز پارٹنرز کی ضرورت رہے گی۔ یاد رہے کہ قبل ازیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت بہتر سمت کی جانب گامزن ہے اور بہت جلد ایک بین الاقوامی ایجنسی پاکستان کی ریٹنگ بہتر کرنے کا اعلان کرے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان کی ریٹنگ کہ پاکستان کی عالمی ایجنسی کریڈٹ ریٹنگ موڈیز کا اپ گریڈ بہتر کر

پڑھیں:

ایف بی آر کے گریڈ 21 کے افسروں کے تبادلے 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کی گریڈ 21 کے افسر سجاد تسلیم اعظم نے چیف کمشنر ایل ٹی او لاہور کے منصب کا چارج چھوڑ کر ممبر ایف بی آر آئی آر پالیسی کے منصب کا چارج سنبھال لیا۔ ایف بی آر کی گریڈ 21 کے افسر احمد شجاع خان نے ممبر ایف بی آر کے منصب کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ طاس معاہدہ؛ پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا نوٹس لے لیا
  • اسلام آباد دھماکے پر عالمی برادری کاپاکستان سے یکجہتی کا اظہار
  • ایف بی آر کے گریڈ 21 کے افسروں کے تبادلے 
  • آئی ایم ایف کا بجٹ نظم و نسق بہتر بنانے کے لیے تکنیکی مشن کا آغاز
  • عالمی برادری کی اسلام آباد کچہری میں خود کش حملے کی شدید مذمت
  • مودی حکومت مشکل میں؟ کانگریس کا دہلی کار دھماکے کی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار
  • وزیراعلیٰ بلوچیستان  کی ملاقات  کیس لیس معیشت سے گورننس میں بہتر ی ‘ُ کرپشن مین کمی آئی گی  وزیراعظم 
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب
  • بابر اعظم جلد بڑے اسکورز کریں گے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا اعتماد کا اظہار
  • وزیرِاعظم کی زیر صدارت اجلاس، کیش لیس معیشت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار