عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بدھ کے روز پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بڑھا کر سی اے اے 2 (Caa2) سے سی اے اے 1 (Caa1) کر دی۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی (جو دنیا کی 3 بڑی ریٹنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے) نے اسلام آباد کی بہتر ہوتی ہوئی بیرونی مالی پوزیشن کو وجہ قرار دیتے ہوئے پاکستان کی ریٹنگ کو مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ جاری کیا ہے۔ایجنسی نے اس سے قبل 28 اگست 2024 کو پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کے جاری کنندہ اور سینیئر غیر محفوظ قرضوں کی ریٹنگ سی اے اے 3 (Caa3) سے بڑھا کر سی اے اے 2 (Caa2) کر دی تھی۔فروری 2024 کے آخر میں (عام انتخابات کے فوراً بعد) موڈیز نے پاکستان کی طویل المدتی کریڈٹ ریٹنگ سی اے اے 3 (Caa3) برقرار رکھی تھی اور کہا تھا کہ انتہائی متنازع عام انتخابات کے بعد سیاسی خطرات بلند ہیں۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جولائی میں ایک آن لائن ملاقات کے دوران موڈیز پر زور دیا تھا کہ وہ پاکستان کی موجودہ سی اے اے 2 (Caa2) کریڈٹ ریٹنگ کو بہتر کرے۔اسلام آباد میں آج ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے بتایا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی اصلاحات کو سراہ رہے ہیں اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ تیسری ایجنسی (جو بظاہر موڈیز کی طرف اشارہ تھا) بھی جلد ایسا ہی کرے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کریڈٹ ریٹنگ پاکستان کی سی اے اے

پڑھیں:

کراچی میں 20ویں عالمی کتب میلے کے انعقاد کا اعلان

کراچی میں بیسواں عالمی بک فئیر سجنے کو تیارہے، جس کا آغاز 18 دسمبر سے ہو گا اور یہ پانچ روز تک جاری رہے گا۔

کراچی پریس کلب میں کراچی ورلڈ بک فیئر کے حوالے سے پریس کا نفرنس منعقد کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان بک سیلرز ایسو سی ایشن کامران نورانی  نے کہا کراچی ایکسپو سینٹر میں 18 سے 22 دسمبر 2025 تک کراچی ورلڈ بک فئیر منعقد کیا جائے گا۔

بین الاقوامی کتب میلے میں تقریباً 3 سو اسٹالز لگائے جائیں گے، پاکستان پبلشرز اینڈ بکس سیلرزایسوسی ایشن سندھ میں پبلشرز اور بکس سیلرز کی با قاعدہ رجسٹرڈ نمائندہ تنظیم ہے۔

کراچی ورلڈ بک فیئر پاکستان کے علمی و ثقافتی منظر نامے کا ایک نمایاں اور روایتی ایونٹ بن چکا ہے، یہ کتب میلہ قارئین، مصنفین اور اداروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گا تاکہ علم اور کتاب کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔

سیکرٹری جنرل پی پی بی اے اور کنوینر فئیر وقار متین خان نے کہا نمائش اسپیس کا 85 فیصد حصہ بک ہو چکا ہے اور اس سال پانچ لاکھ سے زائد علم و ادب کے متوالے شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیر اعلیٰ سندھ کو افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ وائس چیئرمین پی پی بی اے ندیم مظہر نے کہا نیشنل بک فاؤنڈیشن اور دیگر سرکاری ادارے کراچی  ورلڈ بک فیئر 2025 کی بھر پور حمایت کر رہے ہیں۔

تیاریوں کا عمل نہایت منظم انداز میں جاری ہے اور دسمبر میں ایک بہترین اور دیدہ زیب بک فیئر پیش کیا جائے گا۔

چیئر مین اردو بازار ٹریڈرز ایسوسی ایشن ساجد یوسف نے کہا کہ پاکستان پبلشرز اینڈ بکس سیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ہمیشہ یکجہتی رہے گی اردو بازار کے کتاب فروشوں کی جانب سے میلے میں بھر پور شرکت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں موسم سرد ہونے کی پیشگوئی
  • اسلام آباد دھماکے پر عالمی برادری کاپاکستان سے یکجہتی کا اظہار
  • پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کا سنگین خطرہ درپیش، عالمی تعاون ناگزیر: اسحاق ڈار
  • پاکستان سے حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی،افغان حکام کی دھمکی
  • کراچی میں 20ویں عالمی کتب میلے کے انعقاد کا اعلان
  • ’سری لنکن ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے‘، محسن نقوی کا راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ
  • محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ، سری لنکن کرکٹ ٹیم کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دے دیا گیا
  • کراچی: 20واں عالمی کتب میلہ 18 دسمبر سے ایکسپو سینٹر میں سجے گا
  • کراچی میں خنکی بڑھ گئی، درجہ حرارت گرنے کا امکان
  • کراچی میں موسم سرد ہونے لگا، درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی