معرکہ حق یومِ آزادی پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: معرکہ حق یومِ آزادی پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا نیا ملی نغمہ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ ریلیز کردیا گیا۔
ملی نغمہ میں ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ کے عنوان سے وطن کے جذبے، قربانیوں اور حب الوطنی کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
نغمے میں وطن سے محبت اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور خون کے آخری قطرے تک وطن کےلیے قربانیاں دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
معروف گلوکار کے اس نغمے میں قوم کی بہادری اور شہداء کی قربانیوں کی شاندار داستان بیان کی گئی ہے۔
پاکستان کی عظمت اور عوام کے اتحاد کی واضح جھلک کو خوبصورتی سے پیش کرتے ہوئے نغمے میں بہادری، قربانی اور وطن کے وقار کا دلکش امتزاج شامل کیا گیا ہے۔
یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا جاری کردہ ملی نغمہ قربانی اور تجدیدِ عہد وفا کا پیکر ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کیا گیا
پڑھیں:
دہشتگرد ہمارے حوصلے نہیں توڑ سکتے، وانا کیڈٹ کالج کے سٹوڈنٹس پرعزم
سٹی42: کیڈٹ کالج وانا میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کےبزدلانہ حملہ کیخلاف طلبہ کےحوصلے بلند ہیں۔ کالج کی عمارت سے باہر آ جانے کے بعد ان سٹوڈنٹس نے بتایا کہ دہشتگرد ہمارے حوصلے نہیں توڑ سکتے۔ ہم پہلے سے زیادہ پر عزم ہیں کہ تعلیم مکمل کر کے اچھے شہری بنیں گے۔
کیڈٹ کالج وانا کے ایک طالب علم کا کہنا ہے کہ میں 12ویں جماعت کا طالبعلم اور وزیرستان کے ایک معمولی خاندان سے تعلق رکھتا ہوں۔ پاک فوج نے ہمارے لیے یہ کیڈٹ کالج بنایا ہے تاکہ ہمیں تعلیم، امن اور ترقی مل سکے۔
پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی
اس ہونہار طالب علم نے بتایا کہ یہ بزدل دہشت گرد ہمیشہ چاہتے تھے کہ وزیرستان کے بچے تعلیم سے محروم رہیں۔ یہ بزدل دہشت گرد ہمیشہ چاہتے ہیں کہ بچوں کو تعلیم سے محروم رکھ کر اپنے شیطانی خیالات نافذ کر سکیں۔
اس طالب علم نے کہا، ان دہشت گردوں نے ایک بار پھر کوشش کی مگر ناکام رہے اور ہمیشہ ناکام رہیں گے۔
طلبہ کی موج مستیاں ختم، تعلیمی اداروں پر ایک بڑی پابندی عائد
Waseem Azmet