اسرائیلی فوج کا فلسطینی قیدیوں پر جنسی تشدد، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے پاس معتبر اطلاعات موجود ہیں جن کے مطابق اسرائیلی افواج نے زیرِ حراست فلسطینیوں کے خلاف جنسی تشدد اور دیگر سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل فلسطینی علاقوں سے قبضہ ختم کرے، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق انتونیو گوتریس نے سفیر ڈینی ڈینن کو لکھے گئے خط میں کہاکہ انہیں اسرائیلی فوج اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے متعدد جیلوں، ایک حراستی مرکز اور فوجی اڈے میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ مبینہ زیادتیوں پر شدید تشویش ہے۔
سیکریٹری جنرل نے انتباہ کیاکہ اگر ان الزامات کی تصدیق ہوئی تو اقوام متحدہ اپنی اگلی رپورٹ میں اسرائیلی افواج کو جنگی جنسی تشدد کے مرتکب اداروں کی فہرست میں شامل کر سکتا ہے، کیونکہ دستاویزات میں جنسی تشدد کے بعض منظم واقعات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ چونکہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے مبصرین کو متعلقہ مقامات تک رسائی نہیں دی، اس لیے منظم رجحانات یا پیٹرن کا حتمی تعین کرنا مشکل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل فلسطینیوں کو غزہ سے مصر میں دھکیلنا چاہتا ہے، اقوام متحدہ
انتونیو گوتریس نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر تمام جنسی تشدد کے واقعات کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے اور اس ضمن میں ٹھوس وعدے کرے، جن میں الزامات کی تحقیقات، فوج و سیکیورٹی فورسز کے لیے واضح ہدایات و اخلاقی ضوابط اور اقوام متحدہ کے مبصرین کو بلا رکاوٹ رسائی فراہم کرنا شامل ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیلی فوج انتونیو گوتریس جنسی تشدد خبردار کردیا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج انتونیو گوتریس خبردار کردیا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ وی نیوز انتونیو گوتریس اقوام متحدہ کے
پڑھیں:
طوفان ملیسا سے 4 لاکھ 77 ہزار بچے متاثر ہوئے‘ اقوام متحدہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا ہے کہ سمندری طوفان ملیسا کے بعد کیوبا، ہیٹی اور جمیکا میں تقریباً 4 لاکھ 77 ہزار بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ طوفان کو 3ہفتے گزرنے کے باوجود کئی اسکول اب بھی تباہ حال یا بند ہیں، جس کے باعث بچوں کی بڑی تعداد کلاسز سے محروم ہے یا عارضی مقامات پر نامناسب سہولیات کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ کا ادارہ برائے اطفال یونیسف مقامی حکومتوں اور شراکت دار اداروں کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی اور تباہ شدہ سکولوں کی بحالی پر کام کر رہا ہے۔