بلوچستان ہائیکورٹ میں آئینی درخواست چیئرمین کنزیومر سوسائٹی نے دائر کی ہے، درخواست دہندہ کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش سے طلبا کا تعلیم اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، غیر معینہ مدت کے لیے سروس کی بندش بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ بندش کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔ آئینی درخواست چیئرمین کنزیومر سوسائٹی خیر محمد شاہین نے دائر کی ہے، درخواست دہندہ کے مطابق موبائل فون پر انٹرنیٹ کا استعمال آج کل زندگی کے ہر شعبے کی ضرورت ہے، کسی مناسب جواز کے بغیر بلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا گیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش سے طلبا کا تعلیم اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، غیر معینہ مدت کے لیے سروس کی بندش بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

ہائیکورٹ کے چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور سردار احمد خان حلیمی نے درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا اور کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل آئندہ سماعت سے پہلے جواب دعویٰ دائر کریں۔ عدالت نے کہا کہ ناکامی کی صورت میں وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری آئی ٹی اور ٹیلی کمیونی کیشن آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر پیش ہوں، درخواست کی آئندہ سماعت 15اگست کو ہوگی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سروس کی بندش موبائل فون کے لیے

پڑھیں:

سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں گرفتاری کے وارنٹ جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں عدالت نے سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس پر سماعت کی۔ سردار تنویر الیاس کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی، سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے دیہی علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس 16 نومبر تک معطل
  • بلوچستان کے دیہی علاقوں میں موبائل سروس 16 نومبر تک بند   
  • بلوچستان کے دیہی علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس 16 نومبر تک بند رہے گی، شہری علاقے مستثنی
  • بلوچستان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل
  • بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کی معطلی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا
  • بلوچستان: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 12 تا 14 نومبر بس سروس معطل، مسافروں کے لیے مشکلات
  • بلوچستان میں 3 روز کیلئے مسافربس سروس معطل ، نوٹیفکیشن جاری
  • بلوچستان میں 3روز کے لئے مسافر بس سروس معطل
  • سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
  • سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں گرفتاری کے وارنٹ جاری