جشن آزادی اور معرکہ حق میں تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں: امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
وفاقی وزیر امیر مقام—فائل فوٹو
مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا سیکریٹریٹ پشاور میں جشنِ آزادی کی تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنما اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر امیر مقام نے کہا کہ جشنِ آزادی اور معرکۂ حق میں تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں میں بھارتی طیاروں کو بھی گرا دیا اور دشمن کی تنصیبات کو تباہ بھی کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر امور کشمیر نے مزید کہا کہ پاک فوج نے چند گھنٹوں میں دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
امیر مقام نے یہ بھی کہا ہے کہ ایک ایسی پارٹی بھی ہےجو کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے بجائے اپنے لیڈر کا دن مناتی ہے، آپ کو اپنے لیڈر کے لیے نکلنا ہے تو اس کے لیے اور دن بھی موجود ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ, مبارکباد دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد دی۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیر اعظم فیصل راٹھور کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود، معاشی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیےآزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر نے عہدے کا حلف اٹھالیا
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی حکومت کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
مزید :