بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز

مردان(سب نیوز)وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان کو بھارت کیخلاف عظیم کامیابی ملی، ہم نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دی۔
امیرمقام نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا، وزیراعظم کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، امریکی رپورٹ نے مودی سرکار کا کچا چٹھا کھول دیا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، امریکی رپورٹ نے مودی سرکار کا کچا چٹھا کھول دیا عدالتی فیسوں میں اضافے پر سپریم کورٹ اور بار آمنے سامنے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد صدر آصف زرداری کو سعودی قیادت کا خط، 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد چیئرمین سی ڈی اے کا پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ،بچوں کے ہمراہ 78ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا اسرائیل کی نئی چال، فلسطینی ریاست کے قیام کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنے کا منصوبہ،مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستی کی منظوری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: منہ توڑ جواب دیا

پڑھیں:

صدر اور وزیراعظم کا بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

—فائل فوٹو

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ چار روز میں 50 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی مہارت اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔

ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق 4 روزہ انسدادِ دراندازی آپریشن میں ہلاک خوارج کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک افغان سرحد سمبازا پر خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔

وزیراعظم نے سمبازا میں پہلے47 اور کل 3 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خارجیوں کو ہلاک کرنے پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان شب و روز ارضِ وطن کو دہشت گردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ افواج پاکستان کو مجھ سمیت پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے غیرمتزلزل عزم میں قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جشن آزادی اور معرکہ حق میں تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں: امیر مقام
  • چند لوگ 14 اگست کو ذاتی یا سیاسی ایجنڈوں سے جوڑ کر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، امیر مقام
  • یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی قوم کو مبارکباد
  • بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر امریکی پابندیاں، کیا اب دہشتگردوں کو حاصل بھارتی حمایت ختم ہو پائےگی؟
  • محفوظ ڈیجیٹل پاکستان کے لیے تعاون اور جدت کا فروغ جاری رکھیں گے، چیئرمین پی ٹی اے
  • بھارت کا عسکری غرور خاک میں مل چکا، ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینگے، شہباز شریف
  • کشمیریوں اور پاکستان کا رشتہ قائم دائم رہے گا،امیر مقام
  • صدر اور وزیراعظم کا بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • کشمیر پاکستان کی شہ رگ، دفاع وطن کے لیے ہر قربانی دیں گے، کشمیریوں کا عزم