سٹی نیوز نیٹ ورک کی سینئر اینکر پرسن اور صحافی نسیم زہرا کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
سٹی 42: سٹی نیوز نیٹ ورک کا ایک اور اعزاز ، سینئر اینکر پرسن اور صحافی نسیم زہرا کو سول ایوارڈ دے دیا گیا
نسیم زہرا کو معرکہ حق میں بہترین صحافت اور عالمی منظر نامے کی منظر کشی پر سراہا گیا،پاک بھارت اور خطے کی اصل حقیقت اور دفاعی معاملات پر ناظرین کو حقائق سے آگاہ کرتی رہیں ،نسیم زہرا کی بہترین کارکردگی پر صدر مملکت نے انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
نسیم زہرا طبیعت ناسازی کے باعث آج تقریب میں شریک نہیں ہو سکیں ،یاد رہے کہ نسیم زہرا جغرافیائی سیاست اور دفاعی امور کی ماہر اور مصنفہ بھی ہیں
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا گیا
فوٹو: پی آئی ڈی
ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دے دیا گیا۔
ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف بھی تقریب میں موجود تھے۔
اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے شاہ عبداللّٰہ دوم کو نشانِ پاکستان سے نوازا، شاہ عبداللّٰہ نےصدر مملکت کو اردن کے ایوارڈ’’وسامُ النّہضہ المرصّع‘‘سے نوازا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے سے پاکستان اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت مزید مضبوط ہوگی، شاہ عبداللّٰہ دوم صدر اور وزیرِ اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔
یہ ایوارڈ سربراہانِ مملکت اور معزز شخصیات کو دیا جاتا ہے، صدرِ مملکت کو دیا گیا اعزاز پاکستان کے ساتھ اردن کی جانب سے گہرے احترام، تحسین اور دوستی کی علامت ہے۔
شاہ عبداللّٰہ دوم کو اعزاز دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے، علاقائی و عالمی امن کے لیے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف بھی موجود تھے، وفاقی کابینہ کے ارکان اور سفراء بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری اور وفاقی وزراء بھی موجود تھیں۔