شمالی وزیرستان میں جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی کامیابی پر رنگارنگ تقریبات
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
مہمان خصوصی نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی محنت، لگن اور حب الوطنی کے جذبے کی تعریف کی۔ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا جس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی کامیابی پر شاندار اور رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں مختلف کھیل، نغمے، تقاریر اور دیگر ایونٹس شامل کیے گئے۔ جی او سی میران شاہ، میجر جنرل عادل افتخار تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، تقریب میں ضلعی انتظامیہ، معززین، ملک و مشران اور عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ فائنل میچ میں شائقین نے اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی۔ میچ کا جوش و خروش بھی قابل دید تھا جب کہ بچوں نے قومی پرچم تھامے ملی نغموں اور تقاریر سے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ مہمان خصوصی نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی محنت، لگن اور حب الوطنی کے جذبے کی تعریف کی۔ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا جس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان کا آئین مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے: صدرِ مملکت
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئین مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے۔
یومِ برداشت پر بین الاقوامی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان رواداری، امن اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام انسانیت، شفقت اور عدل کا درس دیتا ہے، حکومت سماجی و مذہبی استحصال کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔
صدرِ پاکستان آصف زرداری کا کہنا ہے کہ غیر مسلم شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی پر بھرپور عملدرآمد جاری ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز رائٹس بل 2025 اہم پیش رفت ہے۔