پاکستان اورجزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست ۔2025 )پاکستان اور مغربی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ہوگئے پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ سفیر عاصم افتخار احمد اور وفاقی ریاستِ مائکرونیشیا کے مستقل مندوب سفیر جیم ایس لپوے نے نیویارک میں مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے جس کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کو باضابطہ شکل دی گئی.
(جاری ہے)
لپوے نے دو طرفہ تعلقات کے ایک نئے باب کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دوستی اور شراکت داری کے اس سفر کا باضابطہ آغاز کر رہے ہیں انہوں نے اپنے ملک میں اقوام متحدہ کے دفاتر کھولنے کے لیے پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ مل کر دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں.
انہوں نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر مبارکباد بھی پیش کی تقریب سے قبل دونوں سفرا کے درمیان ایک مختصر ملاقات بھی ہوئی جس میں دو طرفہ اور اقوام متحدہ کے فورم پر ممکنہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دونوں ممالک کے اقوام متحدہ پاکستان کے کے درمیان نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
روس نے ایران پر پابندیاں مسترد کردیں
روس نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کی بحالی کو مسترد کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبینزیا نے یہ مؤقف اکتوبر کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال ہوگئیں
خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے ایران کے جوہری پروگرام کے باعث اسلحہ کی خرید و فروخت سمیت مختلف پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اقدام یورپی طاقتوں کی جانب سے سنیپ بیک نامی طریقہ کار کے تحت کیا گیا۔
ایران نے پہلے ہی متنبہ کیا ہے کہ اس فیصلے کا سخت ردعمل دیا جائے گا۔ اس حوالے سے روسی سفیر نے کہا کہ ہم ان پابندیوں کو قانونی طور پر تسلیم نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر پابندیوں کے لیے سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا
ان کا کہنا تھا کہ اب دنیا دو متوازی حقیقتوں میں بٹ گئی ہے، کچھ ممالک کے لیے سنیپ بیک نافذ ہو چکا ہے لیکن ہمارے نزدیک اس کی کوئی حیثیت نہیں۔
نیبینزیا کے مطابق یہ صورتِ حال ایک نیا مسئلہ پیدا کر رہی ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ عالمی برادری اس تضاد سے کیسے نکلتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اقوام متحدہ ایران جوہری پروگرام روس یورپین یونین