ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو ہونے کا امکان ہے ، جس کے حساب سے 5 ستمبر کو 12 ربیع الاول متوقع ہے،سپارکو
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء) اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)کی جانب سے ربیع الاول کے چاند نظر آنے کے حوالے سے بڑی پیش گوئی سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کے مسلمان ماہ ربیع الاول کا استقبال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)نے چاند نظر آنے کی پیش گوئی کردی ہے۔
سپارکو نے ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کے حوالے سے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش 23 اگست 2025 کو صبح 11 بجکر 6 منٹ پر متوقع ہے اور 24 اگست 2025 کو غروب آفتاب تک چاند کی عمر تقریبا 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔ساحلی علاقوں میں، غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان وقفہ تقریبا 45 منٹ ہونے کی توقع ہے، جو چاند دیکھنے کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گا، بشرطیکہ موسم صاف رہے۔(جاری ہے)
اس پیشن گوئی کی بنیاد پر ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو ہونے کا امکان ہے ، جس کے حساب سے 5 ستمبر کو 12 ربیع الاول متوقع ہے۔خیال رہے عید میلاد النبی مسلمانوں کے لیے ایک اہم موقع ہے کیونکہ یہ پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا دن ہے۔ مسلمان اس مہینے کی 12 تاریخ کو عید کے طور پر مناتے ہیں، مذہبی تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں، دعا کے لیے عوامی اجتماعات کا اہتمام کرتے ہیں، قرآن کی تلاوت کرتے ہیں، اور جلوسوں میں شرکت کرتے ہیں، اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ربیع الاول کرتے ہیں
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔