City 42:
2025-08-15@20:04:57 GMT

ایک ہی خاندان کے40 افراد لقمہ اجل بن گئے

اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT

 ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا میں کراوڈ برسٹ، بارشوں، سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، ایک ہی خاندان کے چالیس افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

 خاندان کے سربراہ نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو لینے اسلام آباد گیا تھا لیکن جب گھر واپس پہنچاتو صرف ایک بھائی بچا تھا جبکہ ایک بھائی اور بیٹا میرے ساتھ تھا۔ خاندان کے دیگر چالیس افراد اس سیلاب کی نظر ہوگئے ہیں، اب پورے خاندان میں، فقط میں، میرا یہ بیٹا اور دو بھائی رہ گئے ہیں، جو سیلاب کے وقت گھر نہیں تھے ۔

  مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

باجوڑ: طوفانی بارش کے سبب متعدد افراد سیلاب میں بہہ گئے، 9 افراد جاں بحق

---فائل فوٹو 

صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔

ریسکیو کے مطابق باجوڑ کے علاقے جبراڑئی اور سلارزئی میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب 9 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو کے حکام کے مطابق میڈیکل، غوطہ خور اور دیگر ٹیمیں باجوڑ میں واقعے کی جگہ پہنچ گئی ہیں، باجوڑ میں اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے 4 زخمیوں کو ریسکیو کر لیا ہے جبکہ 8 لاشیں ملی ہیں۔

اسکردو: ڈیم کا واٹر چینل سیلاب میں بہنے سے پاور ہاؤسز بند

اسکردو میں موسلا دھار بارشوں سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔

جبراڑئی باجوڑ کے مقامی لوگوں کے مطابق تقریباً 17 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو کے حکام کا کہنا ہے کہ جبراڑئی باجوڑ میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں۔

ریسکیو کے حکام کے مطابق باجوڑ کے جبراڑئی کے علاقے میں ریلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چوبیس گھنٹوں میں  164 جاں بحق: این ڈی ایم اے کا سیلاب کے نقصانات پر اپ ڈیٹ
  • آزاد کشمیر میں بارشوں اور سیلاب کے سبب تمام تعلیمی ادارے فوری طور پر بند
  • باجوڑ میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب ںے تباہی مچا دی، 16 افراد جاں بحق، 7 لاپتا
  • طوفانی بارشوں نے پھر تباہی مچا دی، آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
  • باجوڑ: طوفانی بارش کے سبب متعدد افراد سیلاب میں بہہ گئے، 9 افراد جاں بحق
  • دیر، آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 9 جاں بحق
  • غذر، ایک ہی خاندان کے 6 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے
  • آج بھی وہ آزادی حاصل نہیں جو بھائی کے پاس ہے، حبا علی خان
  • کامران ٹیسوری کے مطابق ’بھائی‘ آرہے ہیں، یہ بھائی کون ہیں؟