اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شرمیلا فاروقی نے مجوزہ فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2025 کے فوری نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون خواتین کو ان کے شریک حیات یا گھر کے دیگر افراد کی جانب سے غیر منصفانہ یا جبری بے دخلی سے محفوظ ر کھے گا۔ ہفتہ کو اپنے ایک انٹرویو میں شرمیلا نے خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی اور گھر سے بے دخلی کے اقدامات کو مجرمانہ قرار دینے پر زور دیا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ مجوزہ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2025، سیکشن 498D اور شیڈول II میں اہم ترامیم متعارف کررائی گئی ہیں جس کا مقصد خواتین کی گھروں سے غیر قانونی بے دخلی کو روکنا اور ازدواجی تعلقات میں ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

شرمیلا فاروقی نے اس بات پر زور دیا کہ وسیع بحث کے بعد خواتین کی حفاظت اور وقارخاص طور پر میاں بیوی یا گھر کے دیگر افراد کی طرف سے جبری بے دخلی یا بدسلوکی کے معاملات کے حوالہ سے بل کو احتیاط سے تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ بل کی جلد منظوری اور اس پر عمل درآمد سے خواتین کے بنیادی حقوق محفوظ ہوں گے جو انہیں جاری سماجی چیلنجوں کے تناظر میں انتہائی ضروری قانونی تحفظ فراہم کرے گا۔ شرمیلا فاروقی نے اس بات پر زور دیا کہ وسیع بحث کے بعد بل کو ایک ضروری قانونی اقدام کے طور پر پیش کیا گیا ہے تاکہ خواتین کو ان کے گھروں میں غیر منصفانہ سلوک سے محفوظ رکھا جا سکے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ بل جلد ہی نافذ ہو جائے گا جو خواتین کے بنیادی حقوق کو محفوظ بنائے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ انہیں ان کی رہائش گاہوں سے غیر منصفانہ طور پر نکالے جانے سے بچایا جائے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس بل کا نفاذ خواتین کے وقار اور تحفظ کو یقینی بنانے کی طرف ایک بڑا قدم ہو گا، خاص طور پر ازدواجی تعلقات میں جہاں ان کے حقوق کو اکثر تسلیم نہیں کیا جاتا۔

ایک سوال کے جواب میں شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں بہت سے معاملات میں شوہروں کی جانب سے خواتین کو گھروں سے بے دخل کیا گیا جس سے وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ خواتین کو اکثر ایسے حالات میں قانونی تحفظ کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے ان کے لئے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک مرتبہ جب بل نافذ ہو جائے گا تو مجرموں کو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا اور انہیں سخت قانونی طریقہ کار کا نشانہ بنایا جائے گا جس سے ان خواتین کے لیے انصاف کو یقینی بنایا جائے گا جنہیں ان کے گھروں سے غیر منصفانہ طور پر بے دخل کیا گیا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شرمیلا فاروقی نے غیر منصفانہ خواتین کو خواتین کے انہوں نے جائے گا بے دخلی کیا گیا

پڑھیں:

پنجاب اور سندھ کی کارکرگی کا موازنہ، عظمیٰ بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج

لاہور:

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پنجاب اور سندھ میں کارکردگی کے مقابلے میں  شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج دے دیا اور کہا ہے کہ سندھ میں ایسی ترقی ہورہی جو نظر نہیں آرہی، شوق ہے تو آجائیں مناظرہ کرلیں۔

شرمیلا فاروقی کے بیان پر انہیں مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں 17 سال سے حکومت ہے، مریم نواز کی پنجاب میں حکومت کو دو سال بھی مکمل نہیں ہوئے، آپ 17 سال میں اپنے 17 عوامی فلاح کے منصوبوں نہیں گنوا سکتے، مریم نواز نے ڈیڑھ سال میں 90 منصوبے شروع کردیے جن میں 50 مکمل ہوچکے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں 90 ہزار گھر دیے، 80 ہزار اسکالرشپ دی ہیں، پنجاب میں ساڑھے 9 ہزار کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم کردیے،27 ہزار طلباء کو الیکٹرک بائیکس تقسیم کردی، پنجاب میں ذہین طلبا کو جدید ترین لیپ ٹاپ کی مفت تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے، ہزار بیڈ کا کینسر اسپتال، مفت ادویات کی فراہمی، الیکٹرک بسیں، کاڈیالوجی اسپتال بن رہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ مناظرے کے لیے بالکل تیار ہوں آجائیں پرفارمنس پر مقابلہ کرتے ہیں، یہی تو ہم کہہ رہے سندھ میں ایسی ترقی ہورہی جو نظر نہیں آرہی، آجائیں وہ قوم کو دکھائیں، اگر 17 سال کی حکومت والوں کو پنجاب سے موازنے کا شوق ہے تو شوق سے مناظرہ کرلیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کراچی کے لوگ خود لاہور کی سڑکوں اور صفائی کی تعریفیں کرتے جس کی آپ کو پریشانی ہوتی ہے،  بی آئی ایس پی کو آپ کیوں زبردستی پنجاب کے سیلاب متاثرین پر مسلط کرنا چاہتے ہیں؟ مریم نواز پنجاب کے سیلاب متاثرین کو 10,10 لاکھ کے امدادی چیک دینے جا رہی ہی جب کہ آپ بی آئی ایس پی کے ذریعے سندھ کے سیلاب متاثرین کو 10 10 ہزار دیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر :حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی میں طے پانے والے معاہدے کا متن سامنے آ گیا۔
  • پنجاب حکومت کا جنگلات ایکٹ 1927 میں ترمیم کا فیصلہ
  • عظمیٰ بخاری کا شرمیلا فاروقی کو بیان پر مناظرے کا چیلنج
  • مریم نواز کو چیلنج کرتی ہوں، سندھ اور پنجاب میں صحت کا نظام کا موازنہ کر لیتے ہیں،شرمیلا فاروقی
  • عمران خان کی غیرقانونی قید انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، حلیم عادل شیخ
  • عظمیٰ بخاری کا شرمیلا فاروقی کے بیان پر ان کو مناظرے کا چیلنج
  • مریم نواز کو چیلنج کرتی ہوں، سندھ اور پنجاب میں صحت کا نظام کا موازنہ کر لیتے ہیں: شرمیلا فاروقی
  • سندھ حکومت کی کارکردگی، عظمی بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج
  • پنجاب اور سندھ کی کارکرگی کا موازنہ، عظمیٰ بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج
  • پاکستان کا صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ، غزہ کیلیے امداد روکنے کی مذمت