بالائی علاقوں کا سفر خطرناک قرار وزیراعظم کی ہدایت پر سیاحت سے متعلق ایڈوائزری جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
بالائی علاقوں کا سفر خطرناک قرار وزیراعظم کی ہدایت پر سیاحت سے متعلق ایڈوائزری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سیاحتی مقامات پر سفر اور آمد و رفت کے حوالے سے اہم ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مون سون کے دوران پہاڑی علاقوں میں سفر کو محدود رکھا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے محفوظ رہا جا سکے۔این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر دفعہ 144 کے تحت سیاحتی پابندیاں نافذ کی جا سکتی ہیں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان پابندیوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ایڈوائزری میں عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں اور موسمی حالات کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جبکہ مون سون کے دوران خطرناک علاقوں میں عوامی آمدورفت محدود رکھی جائے۔واضح رہے کہ یہ ایڈوائزری ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب خیبرپختونخوا اور بالائی علاقوں میں کلاڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں درجنوں دیہات زیرِ آب آگئے، سیکڑوں گھر تباہ اور 300 سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
سب سے زیادہ نقصان ضلع بنیر میں ہوا جہاں صرف دو روز کے دوران 184 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ شانگلہ، سوات اور باجوڑ سمیت دیگر اضلاع میں بھی کئی خاندان لقم اجل بنے اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔ حکام نے بونیر، باجوڑ، بٹگرام اور مانسہرہ کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں سیاحتی سرگرمیاں نہ صرف خطرناک بلکہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں، اس لیے عوام حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات 17 اگست سے کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جو 19 اگست تک جاری رہیں گی۔ پنجاب اور اسلام آباد میں بھی شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے اور معمولات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 17 سے 21 اگست تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ نے دریاں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے اور سیاحوں کو بلند پہاڑی علاقوں کا سفر مخر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر بروقت اقدامات کی تاکید بھی کی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا ایرانی صدر کا پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں پر اظہار افسوس، امداد کی پیشکش پاکستان پر دنیا کے کسی ملک نے سوالات نہیں اٹھائے، سابق بھارتی میجر جنرل نے مودی کو آئینہ دکھادیا نیوزی لینڈ میں یوم آزادی کی تقریب، کیوی وزیراعظم کرسٹوفر لکسن کی شرکت تعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہونے سے سیمنٹ کی طلب اور قیمت میں کمیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: علاقوں کا سفر وزیراعظم کی کی ہدایت
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔