پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کرایوں میں کمی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچایا جائے۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو کرایوں میں کمی کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق مختلف شہروں کے درمیان 50 روپے سے 320 روپے تک کرایے کم کر دیے گئے ہیں۔
جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب
لاہور سے سرگودھا کرایہ 50 روپے کمی کے بعد 1060 روپے، لاہور سے اسلام آباد کرایہ 100 روپے کمی کے بعد 1950 روپے مقررکردیا گیا، لاہور سے پشاور کرایہ 120 روپے کمی کے بعد 2380 روپے ہوگا،لاہورسے رحیم یارخان کا کرایہ 140 روپےکمی کے بعد 2810 روپے،جبکہ لاہور سے حیدر آباد کرایہ 300 روپےکمی کے بعد 5800 روپےمقررہوگا،اس کے علاوہ لاہور سے کراچی کا کرایہ 320 روپےکمی کے بعد 6040 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
باجوڑ؛ دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیشِ نظر کرفیو نافذ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کرایوں میں کمی کے بعد لاہور سے
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے نئی قیمت فی لیٹر 272 روپے 99 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اس سے قبل 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر تھی۔ حکومت نے پیڑول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا اور فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے برقرار رکھی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اگست سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 19 پیسے کمی کی گئی ہے جس سے مٹی کے تیل کی فی لیٹر نئی قیمت 178 روپے 27 پیسے مقرر کی گئی ہے۔لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 20 پیسے کمی کی گئی جس سے لائیٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر نئی قیمت 162 روپے 37 پیسے ہوگئی ہے۔