ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وُڈ اداکارہ اور 51 سالہ ماڈل ملائکہ اروڑا نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف عمر کی بنیاد پر کی جانے والی تضحیک پر افسوس کا اظہار کیا اور بتایا کہ یہ تنقید کس حد تک انہیں متاثر کر رہی ہے۔

”پِنک وِلا“ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ملائکہ نے انکشاف کیا کہ جب ناقدین نے انہیں ”بُڑھیا“ کہہ کر پکارا تو یہ جملہ دل پر لگ گیا۔

ان کا کہنا تھا، ’میرے لیے ”بڑھیا“…؟ مطلب کوئی یہ کسی کو کیسے کہہ سکتا ہے؟ کبھی کبھی یہ چیز ٹرگر کر دیتی ہے کیونکہ یہ انتہائی بے حس رویہ ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ لوگ صرف ان کا خوش گوار اور بہادر روپ دیکھتے ہیں، مگر یہ نہیں سمجھ پاتے کہ بظاہر مسکراہٹ کے پیچھے کئی باتیں دل کو چبھ سکتی ہیں اور تکلیف پہنچا سکتی ہیں۔

ملائکہ نے بتایا کہ انہوں نے منفی تبصروں کو اپنی طاقت بنانا سیکھ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میرا ماننا ہے ایسے لمحات کو ایک چیلنج کے طور پر لینا چاہیے۔ لوگوں کو جواب دینے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان سے بھی بہتر بن کر دکھایا جائے۔ میں ثابت کرنا چاہتی ہوں کہ میں کچھ بھی کر سکتی ہوں۔‘

گفتگو کے دوران ملائکہ نے اپنے بیٹے ارہان خان کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں اپنی ”سب سے بڑی طاقت“ قرار دیا۔

انہوں نے کہا، ’وہ ہمیشہ کہتا ہے کہ ماما، اس میں اتنا مسئلہ ہی کیا ہے؟ کسی نے کچھ کہہ دیا تو کیا ہوا؟ اس بات کو خود پر کیوں حاوی ہونے دیتی ہو؟۔ اس کی یہ باتیں مجھے فوراً نیا حوصلہ دیتی ہیں اور میرا ذہن مثبت سمت میں ری سیٹ ہو جاتا ہے۔ پھر میں خود کو کہتی ہوں کہ آگے بڑھنا ہے اور پیچھے نہیں دیکھنا۔‘

ملائکہ اروڑا کی یہ باتیں ایک بار پھر اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہیں کہ اصل خوبصورتی اور طاقت اندر سے آتی ہے، اور وقت گزرنے کے ساتھ بڑھتی ہوئی عمر انسان کو کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط بنا دیتی ہے۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پیوٹن کے سامنے امریکی طاقت کا اظہار، ویڈیو وائرل

الاسکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی ملاقات کے دوران امریکی بی-2 اسٹیلتھ بمبار اور فائٹر جیٹس آسمان پر نمودار ہوئے۔

Trump just flew a B-2 stealth bomber over Putin’s head…

Absolutely incredible. pic.twitter.com/2bsnssRv9f

— Geiger Capital (@Geiger_Capital) August 15, 2025

22 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں صدور ریڈ کارپٹ پر چل رہے تھے کہ اچانک بمبار طیارہ اوپر سے گزر گیا، جس پر پوٹن نے آسمان کی طرف دیکھا۔

اس مظاہرے کو امریکی فوجی طاقت کا واضح پیغام قرار دیا جا رہا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب یوکرین جنگ پر دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات جاری تھی۔

پوٹن کے استقبال میں امریکی فوجی گھٹنے ٹیک گئے

الاسکا ایئر بیس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں امریکی فوجی گھٹنوں کے بل بیٹھے کارپٹ سیدھا کرتے دکھائی دیے۔

Why was Trump clapping for Putin? pic.twitter.com/Wcgkjti8Zw

— Pekka Kallioniemi (@P_Kallioniemi) August 15, 2025

یوکرینی عہدیدار مصطفی نایئم نے طنزیہ تبصرہ کیا: ’Make kneeling great again.‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الاسکا امریکی صدر بی-2 اسٹیلتھ بمبار پیوٹن ٹرمپ روسی صدر

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی پائلٹس کے سامنے فلسطین آزاد کرو کہنے والا فرانسیسی ایئر ٹریفک کنٹرولر معطل
  • طاقت کی کمزوری
  • پیوٹن کے سامنے امریکی طاقت کا مظاہرہ، ویڈیو وائرل
  • پیوٹن کے سامنے امریکی طاقت کا اظہار، ویڈیو وائرل
  • آوارہ کتوں سے پاک دنیا کا پہلا ملک، کیسے نجات پائی؟
  • امریکا کے کہنے پر ہمیں غیر مسلح کیا تو لبنان تباہ ہوجائے گا؛ سربراہ حزب اللہ
  • بشریٰ انصاری کی شادی 1 ہزار روپے میں کیسے ہوئی؟
  • پانچ گنا طاقت والا بھارت اندر سے ٹھس نکلا، گورنر سندھ
  • چین نے پاکستان کو فوجی طاقت کا نیا مرکز بنا دیا، بھارتی دفاعی تجزیہ کار