پاک فوج کی گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
گلگت بلتستان میں حالیہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے بعد پاک فوج نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں 3 اگست تک ممکنہ سیلابی صورتحال، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اسکردو جگلوٹ روڈ باغیچہ کے مقام پر پل بہہ جانے سے ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو گئی تھی اور سکردو کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
پاک فوج، ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے نے دن رات محنت کر کے کئی دن کا کام صرف 18 گھنٹوں میں مکمل کر لیا اور روڈ کو بحال کر دیا۔
روڈ کی بحالی کے بعد مسافر گاڑیاں اور مال بردار ٹرک دوبارہ اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہو گئے ہیں، جس سے مقامی آبادی کو بڑی سہولت ملی ہے۔
اسکردو جیسے دشوار گزار علاقے میں قدرتی آفات کے بعد فوری بحالی ایک بڑا چیلنج سمجھا جاتا ہے، تاہم پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں نے ایک بار پھر ناممکن کو ممکن بنا کر دکھایا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکردو پاک فوج پاکستان آرمی گلگت بلتستان لینڈ سلائیڈنگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک فوج پاکستان ا رمی گلگت بلتستان لینڈ سلائیڈنگ پاک فوج
پڑھیں:
آفت زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کرنیوالے کارکنان ہمارے ہیرو ہیں: آصفہ بھٹو زرداری
---فائل فوٹورکنِ قومی اسمبلی اور خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آفت زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کرنے والے کارکنان ہمارے ہیرو ہیں۔
خاتون اول آصفہ بھٹو نے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور انسانی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارِ کیا ہے۔
آصفہ بھٹو نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارشوں اور سیلاب سے تباہی پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
آصفہ بھٹو نے سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کے لیے تعزیت کا پیغام دیا ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ انتظامیہ ان علاقوں پر ترجیحی طور پر توجہ دے جن کا زمینی راستہ منقطع ہو چکا ہے۔