ہمایوں سعید پاکستان کے بہترین اداکار نہیں ہیں، شبیر جان
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ ہمایوں سعید اچھے اداکار ہیں لیکن پاکستان کے بہترین اداکار نہیں ہیں۔
شبیر جان نے حال ہی میں تابش ہاشمی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
ان کا کہنا تھا کہ 80 کی دہائی میں اتنے چینلز نہیں تھے، صرف ایک پی ٹی وی تھا، اسی وجہ سے ڈرامے میں ایک چھوٹے سے کردار ادا کرنے والے کو بھی لوگ پہچانتے تھے، جب کہ آج کل بہت سارے چینلز ہیں اور اداکاروں کی دن رات کی محنت کے باوجود لوگ انہیں پرانے وقتوں کی طرح نہیں پہچانتے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے زمانے کے اداکار ٹیسٹ میچ جیسے تھے، جو اداکاری کرنے سے پہلے باقاعدہ ریہرسل کرتے تھے، جب کہ آج کل کے اداکار ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی ہیں، وہ جلدی جلدی کام کرتے ہیں، خاص طور پر نئے آنے والے اداکار ریہرسل بالکل نہیں کرتے اور بس اداکاری کر دیتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں ڈائیلاگز کی ادائیگی بھی صحیح سے نہیں آتی اور افسوس کہ اسی غلط ادائیگی کے ساتھ ڈراما بھی نشر ہو جاتا ہے۔
شبیر جان نے یہ بھی کہا کہ آج کل کے اداکار زیادہ تر اداکار کم اور ماڈل زیادہ لگتے ہیں اور شاید ان کے لیے سب سے زیادہ اہمیت اسی بات کی ہے کہ اچھے بال بناؤ، باڈی بناؤ اور خوبصورت نظر آؤ۔
ان کا کہنا تھا کہ اداکاروں کے لیے وہ کردار اب اتنی اہمیت نہیں رکھتا جو وہ نبھارہے ہوتے ہیں۔
اداکار نے ہمایوں سعید کے بارے میں کہا کہ وہ اچھے اداکار ہیں بہت محنت بھی کرتے ہیں لیکن پاکستان کے بہترین اداکار نہیں ہیں اور آج کل بہترین اداکاروں کی تعداد بہت کم ہے، تاہم انہوں نے بہترین اداکاروں کے نام نہیں بتائے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بہترین اداکار
پڑھیں:
ہر چیلنج کیلئے تیار ہیں، کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے، شاہین شاہ آفریدی
راولپنڈی:قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بابراعظم اور محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر چیلنج کے لیے تیار ہیں، تمام کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے اور سہ فریقی سیریز میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے اور سیریز میں 0-3 سے کامیابی کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی محنت کر رہے ہیں اور ہر کھلاڑی پر مکمل اعتماد ہے کیونکہ وہ پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں۔
بابر اعظم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ہمیشہ ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ بابراعظم نے پہلی بار سنچری نہیں بنائی لیکن ہم کافی عرصے سے ان کی سنچری کے منتظر تھے اور انہوں نے شان دارکارکردگی کا مظاہرہ کرکے خود کو بہترین انداز میں ثابت کیا ہے۔
محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ رضوان نے بہترین انداز میں سینئر کھلاڑی کا کردار ادا کیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے وسیم جونیئر کے حوالے سے کہا کہ انہیں کچھ انجریز کا سامنا تھا لیکن وہ ٹیم کے ساتھ رہے، آرام بھی دیا گیا تاہم اب وہ مکمل فٹ ہیں اور ون ڈے میں کامیاب واپسی کر چکے ہیں، پاکستان کے تمام بولرز گیم چینجر ہیں۔
تین ملکی سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے کا عزم دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ سہ فریقی سیریز میں بہترین پرفارم کریں گے اور ہم ہر چیلنج کے لیے تیار ہیں۔