بونیر سے ابتک 274 افراد کی لاشیں نکالی جا چکیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
خیبر پختون خوا کے ضلع سوات اور بونیر میں سیلاب نے تباہی مچا دی، بونیر کی تحصیل گدیزی قادر نگر سے مزید 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ترجمان ریسکیو بونیر کا کہنا ہے کہ تحصیل گدیزی قادر نگر سے مزید 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال پاچا منتقل کیا گیا۔
مہمند میں حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کا سامان چوری، 2 ملزمان گرفتارمہمند میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کر لیا گیا۔
ریکسیو کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں مجموعی طور پر اب تک 274 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، 1165 افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
بونیر کے عمر خان کے گھر کے 21 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، کچھ کی لاشیں مل گئیں۔
قادر نگر کے عمر کے بھائی کی شادی کی خوشیاں سیلاب کی نذر ہو گئیں، اہلِ خانہ نے اپنے پیاروں کی لاشیں ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
بونیر میں مکینوں کے آشیانے اجڑ گئے، ہر طرف ملبے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر آنے والے بڑے بڑے پتھروں کے ڈھیر لگ گئے ۔
قادر نگر سے ’جیو نیوز‘ کی جانب سے خصوصی کوریج کی گئی ہے، جہاں اب تک سرکاری امدادی ادارے نہ پہنچ سکے، وہاں جیو نیوز پہنچ گیا، قادر نگر میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 84 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
خیبر پختون خوا میں بادل پھٹنے کے بعد سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 328 ہو گئی ہے، متاثرہ علاقوں میں ہر طرف ملبے اور بہہ کر آنے والے بڑے بڑے پتھروں کے ڈھیر ہیں۔
طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں میں کئی گاؤں بہہ گئے بارشوں اور سیلاب انفراسٹرکچر سڑکوں اور بجلی کے نظام کو بھی نقصان پہنچا متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افراد کی لاشیں سیلابی ریلے
پڑھیں:
سعودی عرب، بھارتی زائرین کی بس کو المناک حادثہ، 42 جاں بحق
بھارتی میڈیا کے مطابق جاں بحق افراد میں ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 16 افراد شامل ہیں۔ حادثہ مکہ سے مدینہ جانے والی زائرین کی بس کو پیش آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں بھارتی عمرہ زائرین کی بس کو پیش آنے والے المناک حادثے میں 42 زائرین جاں بحق ہو گئے ہیں۔ بھارتی اور سعودی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق یہ سانحہ زائرین کی بس اور ڈیزل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ بس اور ٹینکر میں تصادم کے بعد آگ بڑگ اٹھی۔ آخری اطلاعات تک 42 بھارتی زائرین جاں بحق ہو چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جاں بحق افراد میں ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 16 افراد شامل ہیں۔ حادثہ مکہ سے مدینہ جانے والی زائرین کی بس کو پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں 43 افراد سوار تھے جن میں 20 خواتین اور 11 بچے شامل تھے۔