لودھراں،عوام ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، ایک مسافر جاں بحق، 33زخمی
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
لودھراں،عوام ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، ایک مسافر جاں بحق، 33زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز
لودھراں(آئی پی ایس ) ریلوے اسٹیشن کے قریب عوامی ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے، وزیر ریلوے نے حادثے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سات روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس کی 4 بوگیاں رات گئے لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتریں، حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور خواتین سمیت 33 زخمی ہوگئے تھے۔ریسکیو ٹیموں نے بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو زخمی حالت میں نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ریلوے حکام کے مطابق حادثہ مسافر ٹرین کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا تھا، متاثرہ بوگیوں کو ٹریک سے ہٹاکر ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے، ٹرین کے ڈھائی سو مسافروں کو لاہور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ٹرین میں روانہ کردیاگیا۔
ریلوے حکام کے مطابق اپ ٹریک کی مرمت کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے جبکہ ڈان ٹریک کی بحالی کا کام جلد مکمل کرلیا جائے۔دریں اثنا، حادثے کے بعد وزیر ریلوے کراچی کا دورہ منسوخ کرکے لاہور روانہ ہوگئے اور ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، وزیر ریلوے پیر کو لودھراں میں جائے حادثہ کا دورہ بھی کریں گے۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ کسی طور پر بھی کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے، حادثے کے ذمہ داران کے خلاف سخت ترین ایکشن لیں گے، ریلوے میں اصلاحات شروع کر دی ہیں، ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ میں خصوصی بنچز تشکیل،نوٹیفکیشن جاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں خصوصی بنچز تشکیل،نوٹیفکیشن جاری سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے خاتمے کیلئے مذاکرات ضروری ہیں،چیئرمین سینیٹ کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، وزیراعظم مودی کی آر ایس ایس کے نظریے پر مبنی تقریر، کانگریس رہنماوں کی سخت تنقید ٹرمپ سے اصلی کے بجائے ڈمی پیوٹن نے ملاقات کی، بھارتی میڈیا کا مضحکہ خیز پروپیگنڈا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کی جارہی ہیں،ترجمان پی ٹی اےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایک مسافر جاں بحق ایکسپریس کی وزیر ریلوے پٹڑی سے
پڑھیں:
کراچی روشنوں کا شہر ، شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ نئی ٹرین بنا دیا گیا جو خوش آئند ہے؛ وزیراعظم
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی روشنوں کا شہر ہے، شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ نئی ٹرین بنا دیا گیا جو خوش آئند ہے۔
نئی شالیمار ایکسپریس، کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن جدید مسافر خانوں اور لاؤنجز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ حنیف عباسی ریلوے کے بوسیدہ نظام کو جدید نظام میں بدلنے کے لیے محنت کررہے ہیں، جس پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے مسافروں کے لیے وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ آؤٹ سورس کے ذریعے ٹرین کا انتہائی بہترین کام کیا گیا ہے۔
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، پاکستان ریلوے کے صوبوں کے ساتھ اشتراک کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹنر شپ کا دائرہ کار بلوچستان اور خیبرپختونخوا حکومتوں کے ساتھ بھی بڑھایا جائے، وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ تھرکول کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے وفاق اور سندھ حکومت کا اشتراک ہے، جو رقوم درکار ہیں وہ فوری طور پر فراہم کریں گے۔
ڈھاکا میں کشیدگی، مختلف مقامات پر دستی بم حملے