پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور  نے سیلاب متاثرین کے لیےگھر  بنانے اور آبادیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر دوسرے مقامات پر نئی بستیاں آباد کرنے کا اعلان کردیا۔

 وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور  نے سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سےگفتگو  میں کہاکہ جس کا جتنا نقصان ہوا ہے حکومت دے گی، سیلاب سے آنے والی تباہی کا 100 فیصد مقابلہ کریں گے۔انہوں نےکہاکہ وزیراعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ نے رابطہ کرکے تعاون کی پیش کش کی ہے اور وفاقی حکومت ہمارے لیے کچھ کرکے احسان نہیں کرے گی، یہ وفاق کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج بھی امدادی کارروائیوں میں تعاون کر رہی ہے اور فوج کی جانب سے انہيں مزید 2 ہیلی کاپٹرز دیے گئے ہیں۔

دونوں خواتین نے ہم پر بری طرح تشدد کیا، ایک خود کو 20 ویں گریڈ کی آفیسر بتاتی رہی، ملتان میں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی یاسر شامی سے گفتگو

علی امین گنڈاپور نےکہا کہ سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی ازالہ کرنا ہے لیکن سب سے پہلے عوام کے مالی  نقصان کا ازالہ کیا جائے گا،  تباہ گھروں کو دوبارہ تعمیر کریں گے اور  آبادیوں کو  پانی کے راستوں سے ہٹا کر  دوسرے مقامات پر نئی بستیاں آباد کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ برسوں سے لوگ پانی کے قدرتی راستوں پر گھر اور دکانیں بنا رہے ہیں، وقت کے ساتھ ندی نالوں کی صفائی نہیں کی گئی، جب پانی کو جگہ نہیں ملتا تو  وہ باہر  نکل کر  زیادہ نقصان کرتا ہے۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور  نے تجاوزارت سے متعلق بات کرتے ہوئےکہاکہ بونیر  میں بیچ و بیچ ایسی مارکیٹ تھی جس کے ہٹانے پر عدالت سے اسٹے آرڈر آگیا،  اگر بونیر میں وہ مارکیٹ ہٹادی جاتی تو  شاید اتنا بڑا نقصان نہیں ہوتا اور  جب وارننگ دیتے ہیں کہ آپ یہاں سے ہٹ جاؤ  تو  وقت پر نہیں ہٹتے اور عدالت چلے جاتے ہیں۔

سیاستدانوں کی سازش پکڑی گئی ، سب اپنی سمت درست کر لیں ، فیصل واوڈا

انہوں نے کہا کہ قبضوں سےگریز کریں، جنہوں نے تجاوزات قائم کی ہیں، انہیں سزائیں بھی دیں گے لیکن یہ کوئی مستقل حل نہیں۔دوسری جانب  سیدو شریف میں سیلاب متاثرین نے وزیراعلیٰ کے دورے کے پیش نظر  احتجاج کرتے ہوئے  سیدو شریف روڈ بند کردیا،  انہوں نے مؤقف اپنایاکہ حکومتی امداد تیسرے روز  بھی ان تک نہیں پہنچی۔یاد رہےکہ  حالیہ بارشوں، بادل پھٹنے کے واقعات اور سیلابی ریلوں کے باعث اب تک خیبر پختونخوا میں 328 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔خیبر پختونخوا کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں بونیر سرفہرست ہے جہاں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا، 200 سے زائد افراد جاں بحق  جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ کئی مکانات تباہ ہو گئے جبکہ مال مویشی بھی سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے۔

ملائیکہ اڑورا نےدوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا انہوں نے علی امین پانی کے

پڑھیں:

کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا

کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا۔

اتوار کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے جبری شٹ ڈاؤن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوئی جبکہ پیر کو کے الیکٹرک کی مین کیبل میں فالٹ کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے سے پانی کی فراہمی مزید کم ہوگئی۔

موجودہ صورتحال میں بوند بوند کو ترستے شہری ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔

کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حب سے کراچی کو یومیہ 85 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع سے جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • طوفانی ہوائیں: موٹروے کے کئی مقامات پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند
  • نوازشریف کا گلگت تک موٹروے بنانے، ایئرپورٹ بڑا کرنے اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان 
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی برآمد کرنے کا مطالبہ، ماضی میں اس فیصلے سے کیا نقصان ہوا؟
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا