لاہور: مختلف علاقوں میں دوپہر 12 بجے سے بجلی بند
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
سٹی42: غازی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ12 بجے سے بجلی کی بندش سے مقامی افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
اہل علاقہ نے متعدد بار لیسکو آفس جا کر بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیا مگر کوئی جواب نہیں ملا۔
غازی روڈ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کئی گھنٹے بجلی کی بندش سے ان کی زندگی متاثر ہو رہی ہے اور وہ اس صورتحال سے بہت تنگ آ چکے ہیں۔ انہوں نے لیسکو حکام سے فوری طور پر بجلی بحال کرنے کا سخت مطالبہ کیا ہے۔
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، اعدادوشمار جاری
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بادل برس پڑے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ اس حوالے سے اعدادوشمار بھی جاری کر دیے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سعدی ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی جہاں 36 ملی میٹر بارش ہوئی۔
اس کے علاوہ، گلشنِ معمار میں 33 ملی میٹر، ناظم آباد میں 26، سرجانی ٹاؤن میں 12، مسروس بیس پر 11، کورنگی میں 5، یونیورسٹی روڈ پر 4 اور گلشنِ حدید و ڈی ایچ اے میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان موجود ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔
مزید برآں، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 5 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 85 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سفر کے دوران محتاط رہیں۔