اڈیالہ جیل میں شوٹنگ کے دوران اصل میں پھانسی پر لٹکتے لٹکتے بچا: سید جبران کاانکشاف
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
پاکستان کے مشہور اداکار سید جبران نے شوٹنگ کے دوران اصل میں پھانسی پر لٹکنے سے بچ جانے کا انکشاف کیا ہے۔ایک پروگرام میں ،میزبان کے ایک سوال کے جواب میں سید جبران نے اعتراف کیاکہ’ ایک مرتبہ پھانسی کے سین میں سچ میں پھانسی پر لٹکنے سے بال بال بچا‘۔ سید جبران کے مطابق ’ہماری شوٹنگ کا سین اڈیالہ جیل میں تھا جس کیلئے مجھے پھانسی کا پھندا پہنا کر تخت پر لے جاکر کھڑا کیا گیا تھا ، اس منظر میں لیور کھینچنے تک کا سین ریکارڈ کیا جانا تھا لیکن شوٹنگ کے دوران نیچے موجود تختے کو زنجیروں سے باندھا گیا تھا تاکہ وہ کھل نہ سکے ۔اداکار نے بتایا کہ ’ اس منظر میں میرے چہرے پر سیاہ نقاب تھا، لیور کھینچا گیا لیکن کسی وجہ سے وہ نہیں چل سکا اور رک گیا جس کے بعد ڈائریکٹر نے لیور کھینچنے کا سین دوبارہ ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن مجھے تختے سے نیچے اتاردیا، میرے نیچے اترتے ہی لیور دوبارہ کھینچا گیا اور تختہ اچانک کھل گیا‘۔سید جبران نے بتایا کہ ’ اگر میں اس وقت 5 سے 6 سیکنڈ ز بھی وہی موجود رہتا تو میری جان جاسکتی تھی، یہ لمحہ میری زندگی اور موت کا فاصلہ تھا، واقعے کے بعد مجھ سمیت ڈائریکٹر بھی سکتے میں آگئے اور مجھے فوری طور پر صدقہ دینے کا مشورہ دیا گیا‘۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
علی امین کی آج پھر عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل آمد متوقع، سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج پھر اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے جب کہ ان کا سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس نے داہگل کے مقام پر سیکیورٹی اسٹاف کو روک لیا اور کہا کہ اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہیں ہے۔
ذرائع نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئینگے، وہ صوبائی و سیاسی معاملات پر بانی پی ٹی آئی کو بریف کرینگے، اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر بھی عمران خان کو بریف کرینگے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور پارٹی امور پر بھی بات کرینگے۔
علی امین گنڈا پور گزشتہ روز بھی اڈیالہ جیل آئے تھے، ان کی گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوسکی تھی۔