راجیش کھنہ کی موت کے 13 سال بعد، خفیہ بیوی منظر عام پر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار راجیش کھنہ کی ذاتی زندگی سے جڑے کئی پہلو آج بھی مداحوں کے لیے پردۂ راز ہیں۔ اداکارہ انیتا اڈوانی نے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے راجیش کھنہ سے خفیہ طور پر شادی کی تھی۔
راجیش کھنہ نے مجھے سندور لگایا اور منگل سوتر پہنایاانیتا نے ایک انڈین میگزین سے گفتگو میں بتایا کہ ’ہمارے گھر میں ایک چھوٹا سا مندر تھا۔ ایک رات انہوں نے میرے لیے منگل سوتر بنوایا، مجھے سونے اور سیاہ رنگ کا چوڑا پہنایا اور ماتھے پر سندور لگاتے ہوئے کہا کہ آج سے تم میری ذمہ داری ہو۔ بس یوں ہماری شادی ہوگئی۔‘
شادی کو خفیہ رکھنے کی وجہانیتا نے کہا ’فلم انڈسٹری میں کوئی اپنی نجی زندگی کھل کر بیان نہیں کرتا۔ ہر کوئی یہی کہتا ہے کہ ہم دوست ہیں یا رشتے میں ہیں۔ چونکہ میڈیا میں پہلے ہی یہ خبر آ چکی تھی کہ میں راجیش کھنہ کے ساتھ ہوں، اس لیے ہم دونوں نے کبھی عوامی سطح پر شادی کا اعلان ضروری نہیں سمجھا۔‘
دِمپل کپاڈیا سے پہلے میری زندگی میں آئیںانیتا کا دعویٰ ہے کہ وہ راجیش کھنہ کی زندگی میں دِمپل کپاڈیا سے پہلے آئی تھیں لیکن اس وقت ان کی عمر بہت کم تھی، اسی وجہ سے شادی نہ ہو سکی۔ یاد رہے کہ راجیش کھنہ نے 1973 میں صرف 16 سالہ دِمپل کپاڈیا سے شادی کی تھی۔ دونوں کی 2 بیٹیاں ہوئیں — ٹوئنکل کھنہ اور رِنکے کھنہ۔ تاہم یہ جوڑا 1982 میں الگ ہوگیا تھا لیکن کبھی طلاق نہیں لی۔
راجیش کھنہ کے آخری لمحات اور انیتا کا شکوہانیتا کا کہنا ہے کہ وہ تقریباً 8 برس تک راجیش کھنہ کے ساتھ ’لِو-اِن ریلیشن شپ‘ میں رہیں۔ اداکار 2011 میں کینسر میں مبتلا ہوئے اور 18 جولائی 2012 کو چل بسے۔ انیتا نے الزام لگایا کہ راجیش کھنہ کے اہل خانہ نے انہیں آخری رسومات میں شریک نہیں ہونے دیا۔
انیتا اڈوانی کا کیریئرواضح رہے کہ انیتا نے 1978 میں فلم شالیمار میں ایک ڈانسر کے طور پر فلمی دنیا میں قدم رکھا، جس میں دھرمیندر اور زینت امان نے مرکزی کردار نبھائے۔ اس کے بعد وہ داسی، چورنی، آؤ پیار کریں اور سازش جیسی فلموں میں نظر آئیں۔ 2013 میں وہ سلمان خان کے شو بگ باس 7 کا بھی حصہ رہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرٹینمنٹ انیتا ایڈوانی راجیش کھنہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرٹینمنٹ راجیش کھنہ راجیش کھنہ کے انیتا نے
پڑھیں:
واٹس ایپ کا خفیہ فیچر جو نمبر محفوظ کیے بغیر پیغام بھیجنے کی سہولت دیتا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واٹس ایپ کے صارفین کو اکثر اس صورتحال کا سامنا رہتا ہے کہ کسی کورئیر رائیڈر، کیب ڈرائیور یا ایسے شخص کو میسج کرنا پڑ جائے جس سے دوبارہ رابطے کا امکان نہ ہو، مگر پلیٹ فارم کی جانب سے پہلے اس کا نمبر فون بک میں محفوظ کرنے کی ہدایت سامنے آ جاتی ہے۔ یہی پابندی صارفین کے لیے سب سے بڑی الجھن ہے، کیوں کہ دیگر میسجنگ ایپس میں بغیر نمبر سیو کیے بات چیت ممکن ہوتی ہے، جبکہ واٹس ایپ فون بک کو غیر ضروری نمبروں سے بھر دیتا ہے۔
تاہم واٹس ایپ نے اس مسئلے کا حل پہلے ہی متعارف کرا رکھا ہے، مگر بیشتر صارفین کو اس کا علم نہیں۔ “کلک ٹو چیٹ” نامی فیچر کے ذریعے آپ بغیر نمبر محفوظ کیے کسی بھی شخص کو براہِ راست میسج بھیج سکتے ہیں، اور یہ سہولت موبائل ایپ کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ ویب پر بھی یکساں طور پر کام کرتی ہے۔
یہ فیچر دراصل ایک لنک کے ذریعے کام کرتا ہے جسے کھولتے ہی متعلقہ فرد کے نمبر سے منسلک چیٹ ونڈو کھل جاتی ہے، یوں نہ نمبر محفوظ کرنے کی ضرورت رہتی ہے اور نہ ہی اضافی طریقہ کار اختیار کرنا پڑتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ واٹس ایپ کا اپنا فیچر ہے جس کے لیے کسی تھرڈ پارٹی ٹول کی ضرورت نہیں پڑتی۔
اسے استعمال کرنے کے لیے صارف کو صرف اس نمبر کا پورا فارمیٹ درکار ہوتا ہے، جسے وہ میسج کرنا چاہتا ہے۔ نمبر کے شروع میں کنٹری کوڈ لکھا جاتا ہے، مگر درمیان میں کوئی اسپیس، ڈیش یا بریکٹ شامل نہیں کی جاتی۔ مثال کے طور پر +92 کے بجائے 92 لکھا جائے گا، جس کے بعد پورا نمبر شامل کیا جاتا ہے۔
کنٹری کوڈ اور نمبر سے پہلے محض https://wa.me/ لکھ کر سلیش کے بعد نمبر ڈالیں، مثلاً:
https://wa.me/92xxxxxxxxxx
اس لنک کو چیٹ میں محفوظ رکھ کر ضرورت پڑنے پر نئے نمبر کے ساتھ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ لنک کھولتے ہی واٹس ایپ خودکار طور پر متعلقہ چیٹ ونڈو کھول دے گا، جس کے بعد صارف بلا جھجھک میسج کر سکے گا۔
یہ فیچر اُن صارفین کے لیے نہایت مؤثر ہے جو بار بار غیر متعلقہ نمبرز فون بک میں شامل کرنے سے پریشان رہتے ہیں اور اپنی فہرست کو غیر ضروری رابطوں سے بچانا چاہتے ہیں۔