دریائے ستلج اور سندھ میں پانی کی سطح بلند، متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
دریاے ستلج اور سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔کہروڑپکا میں کھڑی فصلیں ڈوب گئیں، جبکہ کوٹری بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
کہروڑپکا: دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں اضافہکہروڑپکا اور گردونواح میں دریائے ستلج کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیرِ آب آ گئیں۔
ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد 43,623 کیوسک جبکہ اخراج 42,323 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ ہیڈ سائفن پر آمد و اخراج 37,858 کیوسک رہا۔ وگھہ مل پتن کے مقام پر شدید زمینی کٹاؤ کے باعث متعدد ایکڑ تیار فصلیں دریا میں بہہ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، پنجاب میں سیلابی صورتحال
انتظامیہ نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جبکہ ریسکیو اور تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ کر دیے گئے ہیں۔
سندھ: کوٹری بیراج پر پانی کی سطح بلندادھر سندھ میں بھی دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں تیزی آ گئی ہے۔ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 7 ہزار 235 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن اسٹریم پر اخراج 1 لاکھ 93 ہزار 680 کیوسک کیا جا رہا ہے۔ کنٹرول روم انچارج کے مطابق کوٹری بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے تاہم تمام معاملات قابو میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے کی دریائے ستلج کے کنارے آباد لوگوں کو انخلا کی ہدایت
ممکنہ خطرات اور انتظامیہ کی تیاریسیلابی ریلوں کے باعث نشیبی علاقوں اور دریا کے قریب دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ زرعی ماہرین کے مطابق فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دریا کے قریب جانے سے گریز کریں اور ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو اداروں سے رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دریائے ستلج دریائے سندھ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دریائے ستلج دریائے سندھ سیلابی صورتحال کوٹری بیراج پر دریائے ستلج میں پانی کی پانی کی سطح
پڑھیں:
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ,کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
علی رامے: پنجاب میں دریاؤں کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پی ڈی ایم اے پنجاب نے تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیشتر مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے تاہم کچھ مقامات پر درمیانے اور نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے سندھ میں مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔ تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 96 ہزار کیوسک، کالا باغ میں ایک لاکھ 69 ہزار کیوسک، چشمہ میں ایک لاکھ 78 ہزار کیوسک اور تونسہ میں ایک لاکھ 61 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
دریائے چناب میں مرالہ پر 56 ہزار، خانکی پر 68 ہزار، قادر آباد پر 75 ہزار اور ہیڈ تریموں پر پانی کا بہاؤ 80 ہزار کیوسک ہے، جو تمام مقامات پر نارمل سطح پر ہے۔ تاہم پنجند کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ دو لاکھ 34 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے راوی کے جسڑ، شاہدرہ، بلوکی اور سدھنائی کے مقامات پر پانی کا بہاؤ بالترتیب 8 ہزار، 10 ہزار، 29 ہزار اور 23 ہزار کیوسک ہے جو کہ معمول کے مطابق ہے۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ
دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور ہیڈ اسلام کے مقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ گنڈا سنگھ والا میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ ایک ہزار کیوسک جبکہ ہیڈ اسلام میں 81 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور وہاں پانی کا بہاؤ 90 ہزار کیوسک ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دریاؤں کے کنارے غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 1129 پر رابطہ کریں.
لاہور کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت4 افراد کی لاشیں برآمد