25 اور 26 اگست کو موسلادھار بارش اور سیلاب کا خدشہ، عوام محتاط رہیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، تیز ہواؤں، آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے باعث ممکنہ خطرات سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اور 26 اگست کے دوران کشمیر کے وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جس سے ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے۔ اس دوران مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں: دریائے ستلج اور سندھ میں پانی کی سطح بلند، متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال
شمالی پنجاب کے نشیبی علاقے جیسے نارووال، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور لاہور میں شدید بارش سے زیر آب آنے کا امکان ہے۔ عوام کو محتاط رہنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شدید بارش، آندھی اور گرج چمک کے باعث کمزور انفراسٹرکچر جیسے کچے گھر، دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، سولر پینل اور گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
موسم کا خلاصہ:پیر اور منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں تیز اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو ممکنہ بڑے سیلاب سے آگاہ کردیا
بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، جنوب مشرقی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں جزوی ابر آلودگی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ممکن ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کی بارش:سندھ: لاڑکانہ 40، روہڑی 03 ملی میٹر
پنجاب: نارووال 27، سیالکوٹ 05، قصور 04، لاہور 03، گوجرانوالہ 03
خیبرپختونخوا: دیر 14، مالم جبہ 05، بالاکوٹ 02
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ اعداد و شمار جاری
گلگت بلتستان: اسکردو 05، گلگت 02، بونجی 01
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:دالبندین 42، نوکنڈی، سبی اور دادو 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پہاڑی اور نشیبی علاقوں میں محتاط رہیں، پانی کے کنارے نہ جائیں اور موسم کی تازہ ترین اطلاعات پر نظر رکھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
25 اور 26 اگست سیلاب کا خدشہ، محکمہ موسمیات موسلادھار بارش.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 25 اور 26 اگست سیلاب کا خدشہ محکمہ موسمیات موسلادھار بارش موسلادھار بارش اور گرج چمک کے علاقوں میں
پڑھیں:
سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بنوانے کی تاریخ میں مزید 2 ماہ کی توسیع
سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ کر دیا گیا۔محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نئے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جدید سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 ہے۔واضح رہے کہ سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر کو ختم ہو چکی ہے۔دوسری جانب محکمہ ایکسائز کا بتانا ہے کہ سندھ بھر میں تقریباً 65 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، صرف کراچی میں یہ تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔بیشتر شہری موٹر سائیکلیں خرید تو لیتے ہیں لیکن انہیں اپنے نام رجسٹرڈ نہیں کرواتے، بلکہ اوپن لیٹر پر ہی استعمال کرتے ہیں جو قانوناً جرم ہے۔