اسرائیلی فوج کا غزہ کے النصر اسپتال پر حملہ، 4 صحافیوں سمیت 15 افراد شہید
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
اسرائیلی فوج کے غزہ کے النصر اسپتال پر حملے میں صحافیوں سمیت 15 افراد شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کے روز النصر اسپتال کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں ڈیوٹی پر موجود 4 صحافیوں سمیت 15 افراد کی شہادت ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والے صحافیوں میں غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کا کیمرامین حسام المصری، امریکی خبرایجنسی ایسوسی ایٹڈپریس اور برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی نامہ نگار مریم ابودقہ، امریکی ٹی وی این بی سی نیٹ ورک کا صحافی ابوطحٰہ اور الجریزہ کے فوٹو جرنلسٹ محمدسلامہ شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج اور وزیراعظم آفس نے النصر اسپتال پرحملے سے متعلق فوری ردعمل سےگریز کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 4 مزید صحافیوں کی شہادت کے بعد غزہ میں اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں جان کی بازی ہارنے والے صحافیوں کی تعداد اب 244 ہوگئی ہے۔
مجزرة جديدة بحق الصحافة والصحفيين
محمد سلامة ومريم أبو دقة وحسام المصري
رحمكم الله وصبّر أهلكم ورفاق دربكم pic.
— Tamer Almisshal | تامر المسحال (@TamerMisshal) August 25, 2025
Post Views: 6
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج النصر اسپتال
پڑھیں:
امریکہ ،وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندیاں عائد
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر دفتر وائٹ ہاؤس نےصحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی اب پریس سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت داخل نہیں ہو سکیں گے، نئی پالیسی کے تحت “اپر پریس روم” میں داخلہ پیشگی اپائنٹمنٹ پر ممکن ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق صحافیوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ فوری طورپر نافذ العمل ہوگا، اقدام حساس معلومات کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے، یاد رہے کہ پینٹاگون میں گزشتہ ماہ نافذ کی گئی اسی نوعیت کی پابندیوں کے بعد یہ دوسرا اقدام ہے۔