کراچی:

لیاقت آباد میں کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہونے والا کمسن احمد رضا 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور والدین کا لاڈلہ تھا، احمد اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاک فوج کا حصہ بننا چاہتا تھا اور اسے نعتیں پڑھنے کا بھی بہت شوق تھا۔

کمسن احمد رضا کے والدہ نے حکومت اور انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کھلے مین ہولز کے ڈھکن فی الفور لگائے جائیں تاکہ ان کی طرح کسی اور کا لخت جگر اس طرح اس دنیا سے رخصت نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق 19 اگست کو شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران لیاقت آباد سی ایریا رہبر کلب کے قریب 11 سالہ بچہ احمد رضا ولد منیر احمد کھلے مین ہول میں گرکر لاپتا ہوگیا تھا اور اس کی لاش لیاقت آباد گجرنالے سے بہتی ہوئی 22 اگست کو ماڑی پور تھانے کی حدود سے ملی تھی۔

متوفی بچہ دوسری جماعت کا طالب علم اور مدرسہ میں دینی تعلیم حاصل کرتا تھا، متوفی بچہ 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور والدین کا لاڈلہ تھا، افسوسناک حادثے میں کمسن احمد رضا کے جاں بحق ہونے پر اہلخانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی۔

متوفی احمد رضا کی والدہ نے بتایا کہ 19 اگست کو احمد رضا کے والد نے اسے مدرسے بھیج دیا تھا لیکن بارش کی وجہ سے مدرسے میں بھی چھٹی ہوگئی اور احمد دن بھر گھر میں موجود تھا، گھر میں ہی بارش میں نہاتا رہا، 19 اگست کو احمد گھر سے دو مرتبہ نیچے اترا لیکن کچھ دیر میں واپس آگیا، شام کو عصر کے وقت احمد گھر سے گیا تو پھر واپس نہیں لوٹا۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ دیر تک احمد نہیں لوٹا تو اس کی تلاش شروع کی گئی اور پوری رات اسے تلاش کرتے رہے لیکن اسکا کوئی سراغ نہ ملا، دوسرے روز احمد کی چپل ندی کے پاس سے ملی لیکن ہمیں یقین نہیں آیا کہ چپل احمد کی ہی ہے، میں اس آس میں رہی کہ احمد رضا واپس آجائے گا لیکن مجھ کیا پتہ تھا کہ میرے بیٹے کا آخری دن تھا۔

والدہ کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتا تھا اور اسے نعتیں پڑھنے کا بھی بہت شوق تھا۔ انہوں نے بتایا بیٹا کسی کو منع نہیں کرتا، ہر کسی کا کام کر دیا کرتا تھا اور مجھے پتہ ہوتا تو میں اسے پکڑ لیتی، اس کو گھر سے باہر جانے نہیں دیتی، احمد جب لاپتہ ہوا تو مساجد سے اعلانات ہو رہے تھے لیکن بارش کے باعث ہماری کھڑکیاں بند تھی اور ہمیں اعلانات سنائی نہیں دیے، بیٹے کی تین دن بعد لاش ملنے کی اطلاع ملی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ احمد رضا کا خواب تھا وہ پاک فوج کا حصہ بنے، 14 اگست کو احمد رضا نے آرمی یونیفارم والے کپڑوں کی بھی فرمائش کی تھی اور مجھے کیا معلوم تھا کہ یہ اس کی آخری خواہش تھی، علم ہوتا تو اس کو آرمی یونیفارم والے کپڑے لا کر دے دیتی، لیکن احمد رضا اپنے بڑے بھائی سے پیسے لیکر کپڑے لینے چلا گیا تھا اور کپڑے خریدنے کے بعد پہن کر گھر سے باہر چلا گیا تھا۔

والدہ نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کھلے مین ہولز کے ڈھکن فوری لگوائے جائیں تاکہ دوبارہ کسی کا لخت جگر کے ساتھ ایسا واقعہ رونما نہ ہو۔

احمد رضا کے والد منیر احمد نے بتایا کہ وہ ویلڈنگ کا کام کرتے ہیں اور ان کا بیٹا ان کے بڑھاپے کا سہارا تھا لیکن اداروں کی غفلت کے باعث ان کا بیٹا اب اس دنیا میں نہیں ہے۔

احمد رضا کے بڑے بھائی صبحان نے بتایا کہ ہم احمد رضا کو چار روز تک تلاش کرتے رہے لیکن مجھے کچھ پتہ نہ چل سکا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے بتایا کہ احمد رضا کے کھلے مین اگست کو تھا اور گھر سے

پڑھیں:

راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسز سامنے آگئے

راولپنڈی:

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق شہر سے اب تک مجموعی طور پر 374 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 82 مریض اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے اب تک 13 لاکھ 6 ہزار 235 مقامات کی جانچ پڑتال کی گئی، جن میں سے 1 لاکھ 45 ہزار 575 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 845 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 1 ہزار 677 مقامات کو سیل کردیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ 3 ہزار 285 چالان جاری کیے گئے اور 97 لاکھ 61 ہزار 7 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فارم 47 والے پی پی کی کرپشن اور بیڈ گورننس کا نوٹس لے کر کراچی کو تباہ ہونے سے بچائیں، آفاق احمد
  • کراچی کی میڈیسن مارکیٹ اور اردو بازار سیوریج نالے بن گئے، طالبات اور حاملہ خواتین کیلئے مشکلات
  • اگست کے دوران ٹیکسٹائل، خوراک، پیڑولیم اور مینوفیکچرنگ سیکٹرز کی ایکسپورٹ میں کمی
  • ابھیشیک سے علیحدگی؟ ایشوریا رائے والدہ کے گھر بار بار کیوں جاتی ہیں؟ اصل وجہ سامنے آگئی
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو قطر حملے سے پہلے آگاہ کیا یا نہیں؟ بڑا تضاد سامنے آگیا
  • لیڈی ڈاکٹر نے نالے میں چھلانگ لگا لی، وجہ کیا بنی؟
  • راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسز سامنے آگئے
  • طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا رائے بچن کی والدہ سے ملاقات کی اصل وجہ سامنے آگئی
  • کراچی: سیلاب، کرپشن اور جعلی ترقی کے منصوبے
  • کوویڈ کے دوران بابا نے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا تو ہمیں دھمکیاں موصول ہوئیں: تارا محمود