شکیب الحسن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔
تفصیلات کے مطابق شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 500 وکٹیں حاصل کرنے والے پانچویں بولر بن گئے ہیں۔
انہوں نے یہ کارنامہ سی پی ایل میں انٹیگا اور باربوڈا فالکنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے خلاف میچ میں محمد رضوان کی وکٹ حاصل کرکے انجام دیا۔
Shakib Al Hasan can do no wrong with the ball today! ????#CPL25 #ABFvSKNP #CricketPlayedLouder #BiggestPartyInSport #GuardianGroup pic.
انہوں نے میچ میں مزید دو وکٹیں بھی حاصل کیں جس کے بعد ان کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 502 ہوگئی ہے۔
اس کارنامے کے ساتھ ہی شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 7000 رنز بنانے اور 500 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
Shakib Al Hasan, the only player with 7000+ runs and 500+ wickets in T20 cricket ???? pic.twitter.com/1l2CCMLHAI
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) August 25, 2025واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 660 وکٹیں افغانستان کے راشد خان نے حاصل کررکھی ہیں۔
ان کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو نے 631، سنیل نارائن نے 590 اور عمران طاہر نے 554 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شکیب الحسن
پڑھیں:
ایشیز سیریز اہم قرار، آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑنے لگے
انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے پیش نظر آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑنے لگے۔ ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تمام ممکنہ کھلاڑی شیفلڈ شیلڈ کا اگلا راؤنڈ کھیلیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے لیے ٹریوس ہیڈ کو آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا، وہ بھارت کے خلاف آخری 2 ٹی ٹوئنٹی میچز نہیں کھیلیں گے۔
آسٹریلیا کے سرکردہ کرکٹرز شیفلڈ شیلڈ کا چوتھا راؤنڈ کھیلیں گے۔ ٹریوس ہیڈ، میچل اسٹارک، اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے آسٹریلیا کے کئی کرکٹرز نے ریڈ بال کرکٹ کو وائٹ بال کرکٹ پر ترجیح دی ہے۔ جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ بھی ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے الگ ہو گئے۔
تنویر سانگھا کو بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے، وہ ون ڈے کپ کھیلیں گے، بین ڈارشیوس کو بھارت کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 6 اور 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔