برطانوی شہری جو 2 سال سے سو نہیں پایا، ڈاکٹرز بھی وجہ جاننے سے قاصر
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
برطانیہ کے ایک شہری نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ پچھلے دو سالوں سے مستقل طور پر سو نہیں سکا ہے۔
اولیور ایلوس نامی شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک پراسرار حالت نے اس کی نیندوں کو غائب کردیا ہے، یہاں تک کہ طاقتور نیند آور ادویات لینے کے بعد بھی۔
کچھ سال پہلے اولیور ایلوس ایک عام زندگی گزار رہے تھے۔ ٹرین کنڈکٹر کے طور پر کام کر رہے تھے اور ایک چار بیڈ روم والے اپارٹمنٹ میں رہ رہے تھے جو انہوں نے حال ہی میں خریدا تھا۔
لیکن ایک رات سب کچھ بدل گیا جب وہ بالکل بھی سو نہیں سکے۔ انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ یہ بے خوابی ایک بار کی نہیں بلکہ دو سال کا ڈراؤنا خواب ثابت ہوگی جو آج تک جاری ہے اور زندگی کو تقریباً ناقابل برداشت بنادیا ہے۔
اولیور نے پچھلے 21 مہینوں کو ایسے جسم میں زندہ رہنے کی جدوجہد کے طور پر بیان کیا جو لگتا ہے کہ اندر سے جل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ معاملہ کیا ہے لیکن ڈاکٹروں کے پاس بھی ابھی تک اس کا جواب نہیں ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ساحر لودھی کی اہلیہ عوامی سطح پر نظر کیوں نہیں آتیں؟
معروف میزبان، اداکار اور ریڈیو اناؤنسر ساحر لودھی نے اپنی نجی زندگی سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے۔
ساحر لودھی دو دہائیوں سے زائد عرصے سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو سے کیا اور بعدازاں وہ ایک کامیاب مارننگ شو ہوسٹ کے طور پر مشہور ہوئے، انہوں نے ایک فلم میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔
ساحر لودھی کی شادی کو کئی سال گزر چکے ہیں اور وہ ایک بیٹی کے والد بھی ہیں، تاہم ان کی اہلیہ اور بیٹی کبھی کسی شو یا عوامی تقریب میں نظر نہیں آئیں، حتیٰ کہ جب ساحر خود مارننگ شو ہوسٹ کرتے تھے، تب بھی ان کی اہلیہ ان کے پروگرام میں شریک نہیں ہوئیں۔
ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ساحر لودھی نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کی اپنی پسند اور ناپسند ہے، وہ ایک الگ شخصیت رکھتی ہیں اور عوام کے سامنے آنا پسند نہیں کرتیں۔
ساحر نے مزید بتایا کہ شادی کے ابتدائی دنوں میں ان کی اہلیہ چند تقریبات میں شریک ہوئیں، لیکن بعد میں انہوں نے خود کو میڈیا سے دور رکھنا ہی بہتر سمجھا۔