ریٹائرمنٹ کے 4 سال بعد اے بی ڈویلیئرز کی کرکٹ میں واپسی؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
جنوبی افریقہ کے سابق اسٹار بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ایک بار پھر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں واپسی کر سکتے ہیں، تاہم اس بار کھلاڑی کے طور پر نہیں بلکہ کوچ یا مینٹور کی حیثیت سے۔
اے بی ڈویلیئرز، جنہوں نے 2021 میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، اپنے کیریئر کا بڑا حصہ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے ساتھ کھیلتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ میں مستقبل میں آئی پی ایل کا حصہ بن سکتا ہوں، مگر ایک مکمل سیزن بطور پروفیشنل کھیلنا اب ممکن نہیں۔ پھر بھی آپ کبھی نہیں کہہ سکتے کہ کبھی نہیں۔ میرا دل ہمیشہ آر سی بی کے ساتھ ہے۔ اگر ٹیم کو لگتا ہے کہ میرے لیے کوئی کردار ہے، تو وہ ضرور کوچ یا مینٹور کے طور پر ہوگا۔
مزید پڑھیں: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز فائنل: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
ڈویلیئرز کا آر سی بی میں شاندار سفر2011 سے 2021 تک آر سی بی کے لیے کھیلا۔
157 میچز میں 4,522 رنز اسکور کیے۔
اوسط: 41.
2 سینچریاں اور 37 نصف سینچریاں۔
ان کے مجموعی آئی پی ایل کیریئر کے اعدادوشمار بھی شاندار ہیں:184 میچز، 5,162 رنز۔
اسٹرائیک ریٹ: 151.68۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاکستانی کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی
3 سینچریاں اور 40 نصف سینچریاں۔
ریکارڈز اور یادگار لمحات2016 میں ویرات کوہلی کے ساتھ 229 رنز کی شراکت (آئی پی ایل کی سب سے بڑی پارٹنرشپ)۔ اسی سال 687 رنز اسکور کرکے ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکوررز میں تیسرے نمبر پر رہے۔ 2022 میں انہیں کرس گیل کے ساتھ آر سی بی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔
کرکٹ ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر اے بی ڈویلیئرز آر سی بی میں کوچنگ یا مینٹورشپ کے ساتھ واپس آتے ہیں، تو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے یہ ایک بڑا اثاثہ ثابت ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اے بی ڈویلیئرز جنوبی افریقہ رائل چیلنجرز بنگلور
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ رائل چیلنجرز بنگلور آئی پی ایل کے ساتھ
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔