بھارتی برآمدات کو بڑا دھچکا، امریکہ کا 25 فیصد اضافی ٹیرف، برآمدات میں 30 فیصد تک کمی کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات ایک نئی کشیدگی کا شکار ہو گئے ہیں، جب کہ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ بھارت سے درآمد ہونے والی اشیا پر 25 فیصد اضافی ٹیرف بدھ کی صبح (بھارتی وقت کے مطابق 9:30 بجے) سے نافذ العمل ہوگا۔ اس کے بعد مجموعی ٹیرف 50 فیصد تک پہنچ جائے گا۔
یہ ٹیرف ان تمام بھارتی مصنوعات پر لاگو ہوگا جو مذکورہ وقت کے بعد امریکی مارکیٹ میں رجسٹر ہوں گی یا گوداموں سے باہر نکالی جائیں گی۔
روسی تیل پر سزا یا تجارتی دباؤ؟
یہ اقدام امریکا کی جانب سے بھارت کی روس سے سستے داموں تیل کی بڑے پیمانے پر خریداری پر ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق بھارت روسی خام تیل خرید کر بالواسطہ طور پر یوکرین جنگ میں روس کی مالی مدد کر رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر پیٹر نیوارو اور امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ یہ روش بند ہونی چاہیے، کیونکہ روسی تیل کی خریداری جنگ سے پہلے ایک فیصد سے بھی کم تھی، لیکن اب یہ بھارت کی کل درآمدات کا 42 فیصد ہو چکی ہے۔
بھارتی روپیہ دباؤ میں، نئی دہلی کا ردعمل محتاط
ٹیرف کے اعلان کے بعد بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 0.
بھارتی وزارت تجارت نے فی الحال سرکاری طور پر امریکی اقدام پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ تاہم، ایک اعلیٰ سرکاری افسر نے برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ حکومت کو فوری طور پر کسی ریلیف یا مہلت کی امید نہیں ہے۔
برآمدات پر شدید اثرات، متبادل منڈیوں کی تلاش
ایکسپورٹرز کے اندازے کے مطابق بھارت کی امریکا کو ہونے والی 87 ارب ڈالر کی سالانہ برآمدات میں سے تقریباً 55 فیصد اس اضافی ٹیرف سے متاثر ہو سکتی ہیں۔ اس سے ویتنام، بنگلہ دیش اور چین جیسے ممالک کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے، جو پہلے ہی عالمی مارکیٹ میں بھارت کے بڑے حریف ہیں۔
انجینئرنگ ایکسپورٹس پروموشن کونسل کے صدر، پنکج چھدھا نے خبردار کیا ہے کہ ستمبر سے بھارتی برآمدات میں 20 سے 30 فیصد تک کمی آ سکتی ہے، کیونکہ امریکی خریدار پہلے ہی نئے آرڈرز روک چکے ہیں۔
حکومت کی کوششیں اور چیلنجز
بھارتی حکومت نے برآمدکنندگان کو مالی امداد دینے، بینک قرضوں پر سبسڈی بڑھانے اور متبادل منڈیوں تک رسائی میں مدد دینے کا وعدہ کیا ہے۔ تقریباً 50 ممالک کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں بھارتی مصنوعات جیسے ٹیکسٹائل، فوڈ پروسیسنگ، چمڑے اور سمندری اشیا کی برآمدات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
تاہم، پنکج چھدھا کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متبادل منڈیوں میں قدم جمانا آسان نہیں ہوگا، اور گھریلو مارکیٹ بھی محدود گنجائش رکھتی ہے۔
ہیرے کی صنعت کو دہرا دھچکا
بھارت کی ہیرے اور زیورات کی صنعت، جو پہلے ہی چین میں کمزور طلب کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے، اب امریکی منڈی میں ممکنہ رسائی کے خاتمے سے مزید بحران کا سامنا کر سکتی ہے۔ یہ صنعت امریکا کو تقریباً 28.5 ارب ڈالر کی برآمدات کرتی ہے، جو اس شعبے کی کل برآمدات کا ایک تہائی ہے۔
مودی حکومت کا موقف
وزیراعظم نریندر مودی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ کسانوں کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، چاہے اس کی کتنی ہی بڑی قیمت کیوں نہ چکانی پڑے۔ ساتھ ہی، وہ چین کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور سات سال بعد رواں ماہ کے آخر میں بیجنگ کا دورہ بھی متوقع ہے۔ Post Views: 6
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارت کی برا مدات پہلے ہی
پڑھیں:
افغانستان کو دھچکا، اہم کھلاڑی ایشیا کپ سے باہر
افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق انجری ٹھیک نہ ہونے کے باعث دبئی میں جاری ایشیا کپ سے باہر ہوگئے۔ ان کی جگہ عبداللہ احمدزئی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔
کرک انفو کے مطابق نوین الحق کو یو اے ای میں کھیلی گئی سہ فریقی سریز نہ کھیلنے کے باوجود ایشیا کپ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ نوین کندھے کی انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور میڈیکل ٹیم نے ان کو فٹ قرار نہیں دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ نوین کے مکمل طور پر فٹ ہونے تک ان کا علاج اور ری ہیبلیٹیشن کا عمل جاری رہے گا۔
عبداللہ احمدزئی (جو ایشیا کپ کے لیے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں تھے) ایونٹ سے قبل یو اے ای میں کھیلی گئی سہ فریقی سیریز میں افغان اسکواڈ کا حصہ تھے جہاں انہوں نے یو اے ای کے خلاف اکلوتا میچ کھیلا اور تین اوورز میں 31 رنز کے عوض 1 وکٹ حاصل کی۔ مجموعی طور پر وہ 11 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 15 وکٹیں لے چکے ہیں۔