وزیراعظم کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اہم جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ملک کے مختلف متاثرہ علاقوں بالخصوص پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعظم نے دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشنز مزید تیز کرنے اور متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے فوری انخلاء کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرہ عوام کو خوراک، ادویات اور خیمے فوری طور پر فراہم کیے جائیں۔
وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو پنجاب کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے ساتھ مکمل رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی تاکہ امدادی سرگرمیوں کو مربوط اور مؤثر بنایا جا سکے۔
سیلابی صورتحال پر بریفنگ
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ دریائے ستلج میں سیلاب کے حوالے سے پیشگی اطلاع کی بدولت جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا ہے۔ دریائے ستلج کے آس پاس کے علاقوں سے مقامی آبادی کے بروقت انخلاء کے باعث اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
متعلقہ حکام نے اجلاس کو بتایا کہ دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں جاری ریسکیو آپریشنز کے تحت اب تک 1 لاکھ 74 ہزار 74 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ ضلع نارووال میں لہری بند کے قریبی علاقوں سے بھی آبادی کے انخلاء کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔ گلگت بلتستان میں قومی شاہراہ کا تقریباً 2 کلومیٹر کا علاقہ زیرِ آب آ چکا ہے، جس کی بحالی پر کام جاری ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا، سلیمانکی، دریائے راوی میں جسٹر، اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نالہ ڈیک میں بھی شدید سیلابی صورتحال ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی ڈویژن، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
اجلاس میں شریک اعلیٰ حکام
اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال (منصوبہ بندی)، ڈاکٹر مصدق ملک (موسمیاتی تبدیلی)، عبدالعلیم خان (مواصلات)، سردار اویس احمد لغاری (پاور ڈویژن)، عطاء اللہ تارڑ (اطلاعات)، سردار یوسف (مذہبی امور)، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیلاب سے متاثرہ متاثرہ علاقوں دریائے ستلج علاقوں میں
پڑھیں:
سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں، وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹیم روانہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزرا اور حکام پر مشتمل ٹیم سیلاب متاثرہ علاقوں عظمت پور اور گرد و نواح کے دیہات روانہ ہوگئی ہے۔ ٹیم میں مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیرزادہ، صہیب بھرت اور رانا سکندر شامل ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ٹیم متاثرہ دیہات عظمت پور، بیٹ ملاں والی، بستی کنڈرالہ، کوٹلہ آگر، بیٹ نور والا، لال وآلہ، ٹبہ برڑا اور بیٹ چنہ میں ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لے گی۔
مزید پڑھیں: مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کا امکان، وزیراعلیٰ پنجاب نے پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی
حکام کے مطابق متاثرہ دیہات میں خیموں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کوٹلہ آگر میں فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی بھی قائم کیا جا رہا ہے، جہاں متاثرہ خاندانوں کے لیے راشن اور صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔
محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں مویشیوں کے لیے ونڈہ اور چارہ بھی پہنچایا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رانا سکندر سیلاب متاثرہ وزیراعلٰی پنجاب